انوارالعلوم (جلد 24)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 115 of 660

انوارالعلوم (جلد 24) — Page 115

انوار العلوم جلد 24 115 افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّىٰ عَلَىٰ رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ 1953ء (فرمودہ 26 دسمبر 1953ء بمقام ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- اللہ تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ اس نے پھر ایک دفعہ ہم کو اپنے دین کی خدمت کے لئے جمع ہونے اور اپنا ذکر بلند کرنے کا موقع عطا فرمایا۔بہت سے لوگ ہیں جو ان برکات سے ناواقف ہوتے ہیں جو ایسی مجالس پر خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوتی ہیں اور بہت سے لوگ ہیں جو ایسی جگہوں پر آکر بھی فائدہ اٹھانے سے محروم رہ جاتے ہیں۔میرے نزدیک آٹھ دس دفعہ ایسا ہوا ہو گا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے جلسہ سے پہلے جلسہ سالانہ کا نظارہ دکھایا اور سوائے ایک دفعہ کے جہاں تک کہ مجھے یاد پڑتا ہے عام طور پر میں نے دیکھا کہ آدمی تھوڑے ہیں اور بعض دفعہ تو میں نے یوں دیکھا کہ کچھ آدمی بیٹھے ہوئے ہیں اور پھر غائب ہو گئے ہیں پھر کچھ آدمی بیٹھے ہوئے ہیں اور وہ غائب ہو گئے ہیں۔میرا خیال ہے کہ ایک دفعہ میں نے بہت بڑا ہجوم دیکھا۔شروع میں جب مجھے ایسی رؤیا آتیں تو میں سمجھتا کہ اب کے لوگ تھوڑے آئیں گے مگر جب لوگ آتے تو پہلے سے زیادہ ہوتے تھے تب مجھ پر تعبیر کھلی کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ دکھایا ہے کہ ظاہری طور پر آنے والے بہت ہوتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے رجسٹر میں کم دکھائے جاتے ہیں کیونکہ وہ آکر فائدہ نہیں اٹھاتے اور اُن برکات میں سے حصہ نہیں لیتے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسے موقع پر نازل کی جاتی ہیں۔کئی دفعہ ایسا ہوا ہے اور بعض دفعہ تو میں نے ذکر بھی کیا ہے کہ جلسہ کے اوقات میں مجھے نظر آیا کہ جیسے آسمان پر سے فرشتے اتر رہے ہیں اور