انوارالعلوم (جلد 24) — Page 65
انوار العلوم جلد 24 65 مولانا مودودی صاحب کے رسالہ ”قادیانی کا جواب کہ وہ ظلم کے خلاف احتجاج کرتا ہے اور آپ کی طاقت صرف یہ ہوتی ہے کہ آپ جھوٹ بولنے سے ڈرتے نہیں۔چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو پھر مودودی صاحب لکھتے ہیں کہ نہ ہٹا کر ہمارے مدبرین عقلمندی کا چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو وزارتِ خارجہ سے نہ ہٹانے کی ثبوت دے رہے ہیں یا کور مغزی کا حکومت پاکستان یہ دلیل دیتی ہے کہ اس کے توسط سے ہی چونکہ ہم غیر ملکوں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اس لئے ہم اس کو نہیں ہٹا سکتے اور مودودی صاحب اس کا جواب دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ امریکہ اور انگلستان کے مد برین ہمارے مدبرین کی طرح کوڑ مغز نہیں ہیں کہ وہ ایک شخص کے ہٹنے پر ملک بھر سے رُوٹھ جائیں۔128 مولانا اس بات کو بھول جاتے ہیں کہ چودھری محمد ظفر اللہ خان صاحب کو ہٹانے کے لئے کیوں زور دیا جاتا ہے۔مخالفت یا تو مذ ہی ہے یا عہدوں کے حصول کے لئے ہے لیکن کہا یہ جاتا ہے کہ چونکہ ظفر اللہ خاں احمدی ہے اور احمدی انگریزوں اور امریکنوں کی تائید کرتے ہیں اس لئے ان کو ہٹایا جائے۔یہ اعتراض تو جھوٹا ہے اور مولانا مودودی اور ان کے ساتھیوں کی ایجاد ہے لیکن بہر حال امریکن اور انگریز نمائندے اس ملک میں موجود ہیں اور ہمارے اخباروں کے خلاصے ضرور ان کے سامنے پیش ہوتے رہتے ہوں گے اور وہ ان خلاصوں کو اپنی حکومتوں کی طرف بھجواتے بھی رہتے ہوں گے۔مولانا سمجھ لیں کہ امریکہ اور انگلستان کے مدبرین بیشک کوڑ مغز نہیں ہیں کہ وہ ایک شخص کے ہٹنے پر ملک بھر سے روٹھ جائیں مگر وہ اتنے بیوقوف بھی نہیں ہیں کہ جب ایک حکومت کسی شخص کو اس لئے ہٹائے کہ وہ امریکہ اور انگلستان کے ساتھ نیک تعلقات کی خواہش رکھتا ہے تو پھر بھی وہ اس ملک کے ساتھ اپنے تعلقات قائم رکھیں۔پس پاکستان کی حکومت اس بات سے خائف نہیں کہ ظفر اللہ خاں کے ہٹانے کی وجہ سے امریکہ اور انگلستان مخالف ہو جائیں گے۔وہ اس بات سے خائف ہے کہ ظفر اللہ خاں کو جب