انوارالعلوم (جلد 23) — Page 56
انوار العلوم جلد 23 56 خدام الاحمدیہ کے بارہویں سالانہ اجتماع میں افتتاحی خطاب اپنے آپ کو ایسے مقام پر کھڑا کرو جس کے بعد تمہیں یقین ہو جائے کہ تم ہر گز بُزدلی نہیں دکھاؤ گے۔اس کے لئے تیاری کرو مگر یہ تیاری اسلامی طریق کے مطابق ہونی چاہئے۔ایسی تیاری کرنے کے دُنیا میں دو ہی طریق ہیں ایک یہ کہ جسموں کو مضبوط بنایا جائے۔اس کی مثال نپولین، ہٹلر، چنگیز خان اور تیمور سے مل سکتی ہے اور ایک تیاری روح کی مضبوطی اور پاکیزگی کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔اس کی سب سے روشن اور اعلی و ارفع مثال دُنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مقدس وجود میں دیکھ چکی ہے۔پس تم ہٹلر ، نپولین یا چنگیز خاں اور تیمور کی بجائے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کو سامنے رکھتے ہوئے تیاری کرو لیکن یہ نمونہ دنیوی خوشیوں سے سینکڑوں اور ہزاروں گنا بالا ہے بلکہ اتنابالا ہے کہ آج بھی فرشتے اس پر مرحبا کہہ رہے ہیں“۔(الفضل لاہور یکم نومبر 1952ء)