انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 580 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 580

انوار العلوم جلد 23 580 اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو سب باتیں محنت کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔جب تم اپنا مائو مقرر کرو گی تو اس پر غور بھی کرو گی مثلاً یوروپین ممالک میں کھانا کھڑے ہو کر پکایا جاتا ہے ہمارے ہاں عور تیں بیٹھ کر کھانا پکاتی ہیں۔ڈاکٹروں کا خیال ہے کہ ہمارے ہاں کھانا پکانے کا جو طریق ہے اس سے صحت کو نقصان پہنچتا ہے۔پھر اتنی پھرتی سے کام نہیں ہو سکتا جتنی پھرتی سے کھڑے ہو کر کام ہو سکتا ہے اس لئے یوروپین ممالک میں کھڑے ہو کر کھانا پکایا جاتا ہے۔اسی طرح کپڑے بھی کھڑے ہو کر دھوئے جاتے ہیں۔اس طرح بہت کم وقت میں کام ختم ہو جاتا ہے اور پھر اعضاء میں جو ڈھیلا پن بیٹھنے سے پیدا ہو جاتا ہے وہ بھی پیدا نہیں ہو تا۔اسی طرح کاڑھنے وغیرہ کا کام ہے۔یوروپین لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ کوئی چیز کتنی خوبصورت کاڑھی ہوئی ہے بلکہ وہ یہ دیکھتے ہیں کہ کوئی چیز کتنے وقت میں کاڑھی گئی ہے۔ان کے ہاں محنت اصل چیز ہے۔اگر ایک عورت نے چار گھنٹے میں ایک اچھا بھول کاڑھا ہو اور دوسری عورت نے چار منٹ میں اس سے ادنی پھول کاڑھا ہو تو وہ اس عورت کو ترجیح دیں گے جس نے وہ کام چار منٹ میں ختم کر لیا دوسری عورت سے جس نے چار گھنٹہ میں کام کیا۔پس محنت ایک ایسی چیز ہے کہ اس پر زور دینا اور اس کی عادت ڈالنا کیریکٹر میں ، خصوصیت پیدا کر دیتا ہے۔اس کے علاوہ شریعت کے احکام پر غور کر کے بعض اور اخلاق بھی نکالے جاسکتے ہیں۔ان میں سے دو تین اخلاق کو لے لو اور انہیں اپنا ماٹو قرار دے لو۔پھر ہال میں، کمروں میں، لائبریری کی کتب پر، سکول کے رجسٹروں پر سب پر ان کی مہریں لگالو۔لباس پر بھی اُسے بطور بیج لگالو، گلے کے بٹن والے حصہ پر یابازو پر کوئی جگہ متعین کرلی جائے اور وہاں اُسے لگا لیا جائے تاکہ آہستہ آہستہ یہ کالج کا ایک مخصوص کیریکٹر بن جائے۔اگر تم اس طرح کام کرو تو تم عملی طور پر بہت کچھ کر لوگی۔میں نے جو کچھ بتایا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ تم اپنی پچھلی ٹریڈ یشنز کو قائم کرو اور دوسری قوموں کی نقل کم کرو۔دوسرے اس قسم کی تقریبات میں دلچسپی پیدا کرنے کے لئے طالبات کی ماؤں کو شامل کرو تا انہیں پتہ لگے کہ ان کی لڑکیاں کالج میں کس قسم کی