انوارالعلوم (جلد 23) — Page 510
انوار العلوم جلد 23 510 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات (الف) حضرت مجدد الف ثانی سرہندی رحمتہ اللہ علیہ کا فتویٰ کفر بر خلاف اصحاب شیعہ اثنا عشریہ۔24 (ب) حضرت سیّد عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کا فتویٰ 25 اسی طرح اہلسنت و الجماعت کے بریلوی فرقہ کے علماء مندرجہ ذیل فتویٰ علمائے دیو بند کے خلاف صادر کر چکے ہیں۔(الف) حضرت مولانا احمد رضا خاں صاحب بریلوی اور علمائے حرمین شریفین کے ستخطوں سے یہ فتویٰ شائع ہوا ہے: وَ بِالْجُمْلَةِ هَؤُلَاءِ الطَّوَائِف كُلُّهُمْ كُفَّارٌ مُرْتَكُونَ " خَارِجُوْنَ عَنِ الْإِسْلَامِ بِإِجْمَاعِ الْمُسْلِمِيْنَ 26 یعنی یہ سب گروہ (یعنی گنگوھیہ ، تھانوی ، نانوتویہ، دیوبندیہ وغیرہ) مسلمانوں کے اجماع کی رو سے کفار مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور اس کتاب کے ٹائٹل پیچ پر لکھا ہے: جس (رسالہ ہذا میں مسلمانوں کو آفتاب کی طرح روشن کر دکھایا کہ طائفہ قادیانیہ ، گنگوھیہ ، تھانویہ ، نانوتویہ و دیوبند یہ وامثالهم نے خدا اور رسول کی شان کو کیا کچھ گھٹایا علمائے حرمین شریفین نے باجماع امت ان سب کو زندیق و مرتد فرمایا ان کو مولوی در کنار مسلمان جاننے یا ان کے پاس بیٹھنے ، ان سے بات کرنے زہر و حرام و تباہ کن اسلام بتلایا“۔ب) پھر اسی کتاب میں مولانا محمد قاسم صاحب نانوتوی بانی دیوبند ، مولوی اشرف علی صاحب تھانوی ، مولوی محمود الحسن صاحب و دیگر دیو بندی خیال کے علماء کی نسبت یہ فتویٰ درج ہے کہ: یہ قطعا مرتد اور کافر ہیں اور ان کا ارتداد و کفر اشد درجہ تک پہنچ چکا ہے ایسا کہ جو ان مرتدوں اور کافروں کے ارتداد و کفر میں