انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 45 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 45

انوار العلوم جلد 23 45 اخبار ”پیغام صلح کے اس بیان کی تردید کہ مبالعین نے اَعُوْذُ بِااللَّهُ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ۔هُوَ النَّاصِرُ اخبار ”پیغام صلح“ کے اس بیان کی تردید کہ مبائعین نے اپنے عقائد بدل لئے ہیں (محرره 24 اکتوبر 1952ء) اخبار پیغام صلح مؤرخہ 15 اکتوبر 1952ء میں ایک مضمون میاں محمد صاحب پریذیڈنٹ احمد یہ انجمن اشاعت اسلام لاہور کی طرف سے شائع ہوا ہے۔اس میں انہوں نے لکھا ہے کہ :- الْحَمْدُ لِله کہ قادیانی جماعت کے امام جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے آخر کار حضرت صاحب کی نبوت کے عقیدہ سے بہت کچھ رجوع کر لیا ہے اور اب وہ اپنی تحریرات کا وہی مفہوم لیتے ہیں جن کی طرف حضرت امیر مرحوم انہیں دعوت دیتے تھے“۔مجھے اس عبارت کو پڑھ کر تعجب ہوا اور بے اختیار آنکھوں کے سامنے یہ فقرہ آگیا کہ سخن فہمی عالم بالا معلوم شُد انَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُون۔تعجب ہے کہ میاں محمد صاحب اخبار میں تو یہ شائع کرتے ہیں کہ میں نے اپنے عقیدے بدل لئے ہیں اور وہی عقائد اختیار کر لئے ہیں جو مولوی محمد علی صاحب رکھتے تھے مگر مجھے بار بار خط لکھتے ہیں کہ میں اپنے عقائد کی وضاحت کروں تاکہ دنیا میں جو غلط فہمی پیدا ہو رہی ہے وہ دور ہو جائے۔اگر میں نے اپنے خیالات کی اصلاح کر لی ہے تو