انوارالعلوم (جلد 23) — Page 475
انوار العلوم جلد 23 475 قرآن مجید کی بیان کردہ تین صداقتیں سائنس کی۔۔۔لوگ تھے۔ان کے علاوہ اور بہت سے لوگ گزرے ہیں جنہوں نے اپنی قربانی اور ایثار سے بڑے بڑے کام کر دکھائے ہیں۔ترکی کی گزشتہ جنگ میں ایک کرنیل کا واقعہ میں نے پڑھا ہے کہ ایک قلعے کے فتح کرنے کے لئے وہ اپنے ساتھیوں سمیت پہاڑی پر چڑھ رہا تھا کہ درمیان میں اُسے گولی لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔اُس کے سپاہی محبت کی وجہ سے اُس کی خبر گیری کے لئے بڑھے مگر اُس نے کہا کہ تم لوگ مجھے ہاتھ مت لگاؤ ، وہ سامنے قلعہ ہے جس کا فتح کرنا ہمارا مقصد ہے جاؤ اور اُس قلعہ کو فتح کرو۔اگر فتح کر لو تو اس قلعے کے اوپر میری لاش کو دفن کرنا ورنہ اُسے کتوں کے کھانے کے لئے چھوڑ دینا۔اُس کے اِس جذبہ کا اس کے ساتھیوں میں وہ اثر ہوا کہ سب نے نہایت ہمت کے ساتھ جنگ کی اور قلعے کو فتح کر لیا۔پس دُنیا میں کوئی کام نا ممکن نہیں۔صرف وہی کام ناممکن قرار دیا جائے گا جسے ہمارا خد انا ممکن قرار دے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے قرآنِ کریم نے کائناتِ عالم کے رازوں کو جاننے کی طرف خود توجہ دلائی ہے اور وعدہ کیا ہے کہ جو لوگ صحیح رُوح سے اِس راستے میں کام کریں گے وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔پس میں اس انسٹیٹیوٹ کے افتتاح کے وقت توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اندر قرآنی روح پیدا کرو۔زیادہ محنت اور زیادہ وقت لگا کر کام کرنے کی عادت ڈالو۔تب بہت سی چیزیں جو دُنیا کے لئے ناممکن ہیں تمہارے لئے ممکن ہو جائیں گی۔تمہارے سامنے کائناتِ عالم کی کوئی دیوار بند نہیں۔تم جس طرح بڑھنا چاہو اللہ تعالیٰ کی نصرت تمہارے لئے دروازہ کھول دے گی۔تمہارا یہ کام کوئی دنیوی کام نہیں بلکہ حقیقتا دینی کام ہے۔قرآنِ مجید کے حکم کی تعمیل ہے اور پھر اس ریسرچ میں حقیقی طور پر کام کرنے والے کارکن سلسلہ کے لئے مالی طور پر بہت مُحمد ہو سکتے ہیں اور اخلاقی طور پر بھی۔اُن کے زیادہ محنت سے کام کرنے کو دیکھ کر ان کے اس کریکٹر کا اثر باقی افراد اور خصوصاً تبلیغی کام کرنے والوں پر بھی پڑے گا اور اسی میں ہماری کامیابی کا راز ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے ہمت اور عزم کے ساتھ زیادہ وقت لگا کر