انوارالعلوم (جلد 23) — Page iii
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَانِ الرَّحِيْمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے ادارہ سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسیح الثانی المصلح الموعود کی حقائق و معارف سے پر سلسلہ تصانیف الموسوم ”انوار العلوم“ کی تئیسویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔وَمَا تَوْفِيْقَنَا إِلَّا بِاللهِ الْعَزِيزِ انوار العلوم“ کی تئیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی 15 اپریل 1952ء تا نومبر الشان 1953ء کی 22 مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو پسر موعود کی عظیم ! پیشگوئی سے نوازا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مہتم بالشان پیش خبری کو اپنے ایک اشتہار 120 فروری 1886ء میں شائع فرمایا۔اس پیشگوئی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک پسر عطا ہونے کی خبر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی۔اس موعود بیٹے کی علامات میں یہ بھی بیان کیا گیا تھا کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا، علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا، كلامُ اللہ کا مر تبہ اُس کے ذریعہ ظاہر ہو گا اور قومیں اُس سے برکت پائیں گی۔پسر موعود و مصلح موعود کے بارہ میں پیشگوئی اور اُس میں بیان فرمودہ غیر معمولی علامات کا شاندار ظہور حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ المسیح الثانی کے بابرکت وجود میں ہوا جو صرف 25 سال کی عمر میں حضرت خلیفتہ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد مسندِ خلافت پر متمکن ہوئے۔حضرت مصلح موعود تمام عمر علوم ظاہری و باطنی، اپنی ذہانت و فطانت اور اپنی خداداد