انوارالعلوم (جلد 23) — Page 75
انوار العلوم جلد 23 75 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور۔۔بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّى عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ حضرت اماں جان کے وجودِ گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور مخالفین (فرمودہ 27 دسمبر 1952ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- علالت طبع جلے سے کچھ ایام پہلے میری طبیعت پھر خراب ہونی شروع ہو گئی تھی۔جسم کے مختلف حصوں میں دردیں ظاہر ہونے لگیں اور نزلہ کی طرف بھی طبیعت مائل ہو گئی جس کی وجہ سے گلا اتنا ماؤف ہو گیا کہ کل رات جب میں کھانا کھارہا تھا تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ لقمہ گلے کو چیرتا ہوا اندر جارہا ہے۔کچھ تکلیف تو پہلے ہی تھی لیکن آج عورتوں کی بیعت کے موقع پر بد انتظامی اور شور کی وجہ سے اس میں اور اضافہ ہو گیا ہے۔مگر چونکہ دوست بڑی تعداد میں آئے ہیں اس لئے میں تقریر کو چھوڑ بھی نہیں سکتا۔مستورات سے خطاب عام تقریر شروع کرنے سے قبل میں مستورات کو توجہ دلاتا ہوں کہ تمہارے ذمہ مسجد ہالینڈ کی تعمیر کا چندہ ہے، اسی طرح لجنہ کے دفاتر کی تعمیر کے سلسلہ میں بھی قرضہ ابھی باقی ہے، تمہیں اس بوجھ کو اُتارنے کی کوشش کرنی چاہئے۔تمہارے اندر قربانی کا جذبہ مردوں سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ تمہیں خدا نے قربانی ہی کی جنس بنایا ہے۔ماں، بہن اور بیٹی کی حیثیت میں محنت اور قربانی کے جو نظارے عورتوں میں نظر آتے ہیں وہ ایک دفعہ تو انسانی دل کو