انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 427 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 427

انوار العلوم جلد 23 427 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اب جبکہ ان باتوں میں سے کوئی بھی نہیں۔صرف مابہ النزاع حیاتِ مسیح اور وفات مسیح ہے اور مسیح موعود کا دعوی اس مسئلہ کی در حقیقت ایک فرع ہے اور اس دعویٰ سے مراد کوئی عملی انقلاب نہیں اور نہ اسلامی اعتقادات پر اس کا کچھ مخالفانہ اثر ہے تو کیا کوئی اس دعویٰ کے قبول کرنے کے لئے کسی بڑے معجزہ یا کر امت کی حاجت ہے ؟“ (د) پھر صفحہ ۴۱۹ پر عرب کے مشائخ کو ان الفاظ میں مخاطب فرماتے ہیں:۔السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَيُّهَا الْاَ تُقِيَاءُ الْأَصْفِيَاءُ مِنَ الْعَرَبِ الْعُرَبَاءِ السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ اَرْضِ النُّبُوَّةِ وَجِيْرَانَ بَيْتِ اللَّهِ الْعُظْمَى أَنْتُمْ خَيْرَ أُمَمِ الْإِسْلَامِ وَ خَيْرَ حِزْبِ اللَّهِ الْأَعْلَى“۔ترجمه فارسی: ” بنام مشائخ و صلحائے عرب۔السلام علیکم اے اتقیائے برگزیده با از عرب عرباء۔السلام علیکم اے ساکنانِ زمین نبوت و ہمسایہ گانِ خانه بزرگ خداوند قبل و علا۔شما بہترین امت ہائے اسلام و گروه برگزیدہ خدائے بزرگ ہستید “ 392 (ر) پھر اسی کتاب کے آخر میں آخری ضمیمہ کے صفحہ ۴ پر زیر عنوان اشتہار کتاب آئینہ کمالات اسلام تحریر فرماتے ہیں:۔” مجھے یہ بڑی خواہش ہے کہ مسلمانوں کی اولاد اور اسلام کے شرفاء کی ذریت جن کے سامنے نئے علوم کی لغزشیں دن بدن بڑھتی جاتی ہیں اس کتاب ( آئینہ کمالات اسلام۔ناقل ) کو دیکھیں۔اگر مجھے وسعت ہوتی تو میں تمام جلدوں کو مفت اللہ تقسیم کرتا“۔مندرجہ بالا سب عبارتیں اُسی آئینہ کمالات اسلام کی ہیں جس کے صفحہ 547 کا حوالہ مجلس عمل نے دیا ہے اور یہ الزام لگایا ہے کہ اس عبارت میں نَعُوذُ باللہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے غیر احمدی مسلمانوں کو کنجریوں کی اولاد قرار دیا ہے۔جو شخص اس کتاب میں دوسرے تمام مسلمانوں کو اپنی طرح کا مسلمان قرار دیتا ہے اور اُن کو