انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 418 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 418

انوار العلوم جلد 23 418 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ شدھی کا مقابلہ ہندوستان میں جب مالکانہ میں آریوں نے لوگوں کو شُدھ کرنا شروع کیا تو اُس وقت احمدی ہی تھے جو مقابلہ کرنے کے لئے آگے بڑھے اور اُنہوں نے اعلان کر دیا کہ اِس معاملہ کے دوران میں ہم احمدیت کی تبلیغ نہیں کریں گے۔375 چنانچہ ہمیں ہزار کے قریب آدمیوں کو وہ واپس لائے اور وہ آج تک بھی حنفی ہیں احمدی نہیں اور اس وقت ملکانہ لیڈروں نے ہمارے اس کام کا اقرار کیا اور اس کی پبلک میں گواہی دی۔376 سکھ حملہ آوروں کا مقابلہ اور 1927ء میں جب لاہور میں مسجد سے نکلتے ہوئے چند مسلمانوں پر سکھوں نے بلاوجہ ور تمان کی شرارت کا جواب حملہ کر دیا تو اس وقت بھی احمدی ہی اس مقابلہ کے لئے آگے آئے۔377 اور ور تمان کی شرارت کا جواب بھی احمدیوں نے ہی دیا۔378 چنانچہ ان ہی کی کوششوں کے نتیجہ میں 53 الف کا قانون بنا۔ور تمان کے ایڈیٹر کو سزاملی اور یہ وہی زمانہ ہے جبکہ احرار معرض وجود میں آرہے تھے مگر ابھی اُنہوں نے اپنا نام احرار اختیار نہیں کیا تھا۔بہار اور کلکتہ کے فسادات پھر جب بمبئی، بہار اور کلکتہ کے فسادات ہوئے تو اس وقت مسلمانوں کی تائید میں امام جماعت احمد یہ نے انگریزی میں ٹریکٹ لکھ کر انگلستان میں شائع کیا اور انگلستان کے کئی اخبارات نے ان سے متاثر ہو کر مسلمانوں کی تائید میں نوٹ لکھے۔بہار کے فسادات جب بہار کے فسادات ہوئے اور بہت سے مسلمان مارے گئے تو قائد اعظم کی چندہ کی تحریک کا سب سے پہلے جماعت احمدیہ نے خیر مقدم کیا اور یہ پیش کیا کہ وہ اپنی تعداد کے لحاظ سے بہت زیادہ چندہ دیں گے۔چنانچہ انہوں نے چندہ دیا اور نہ صرف قائد اعظم کے فنڈ میں چندہ دیا بلکہ خود وہاں وفد بھیجے جو مسلمانوں کو اُن کی جگہوں میں بسائیں اور اُن کے حقوق اُن کو دلائیں۔379