انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 258

انوار العلوم جلد 23 258 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ 609 رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جو کام ظلم تھا اب وہ انصاف اور عدل ہو گیا ہے؟ اسی طرح سورہ لیس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کسی سابق زمانے میں خدا تعالیٰ کے کچھ مرسل آئے (ان کو مفسرین نے حضرت مسیح کے حواری قرار دیا ہے۔(72) تو لوگوں نے اُن سے کہا کہ لَبِنْ لَمْ تَنْتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَ لَيَسَكُمْ مَنَا عَذَابٌ أَلِيمُ 13 اگر تم اپنے خیالات کی تبلیغ سے باز نہیں آؤ گے تو ہم تمہیں سنگسار کر کے قتل کر دیں گے اور تم کو دردناک عذاب پہنچائیں گے۔کیا ان آیات سے یہ ظاہر نہیں کہ نبیوں اور ولیوں کے دشمن ہمیشہ نبیوں اور اُن کے ماننے والوں کو قتل کرنے ، عذاب پہنچانے اور ملک سے نکال دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں کیا یہی وہ دھمکیاں نہیں تھیں جو اس زمانہ کے علماء نے احمدیوں کو دیں ؟ کیا انہوں نے نہیں کہا کہ ان لوگوں کو اس ملک سے نکال دینا چاہئے ؟ کیا ان لوگوں نے یہ نہیں کہا کہ ان لوگوں کو بہت سے حقوق سے محروم کر دیا جائے ؟ کیا ان لوگوں نے یہ نہیں کہا کہ اگر یہ باز نہ آئیں تو ان کو قتل کر دینا چاہئے ؟ اور یہی تین باتیں ہیں جو قرآن کریم کے رُو سے انبیاء کے دُشمن کہتے چلے آئے ہیں۔اسی طرح ایک اور جگہ قرآن کریم میں آتا ہے قَالَ الْمَلَأُ الَّذِينَ اسْتَكْبَرُوا مِنْ قَوْمِهِ لَنُخْرِجَنَّكَ يُشْعَيْبُ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَكَ مِنْ قَرْيَتِنَا أَوْ لَتَعُودُنَ فِي مِلَّتِنَا قَالَ أَوَلَوْ كنا كرهين 74 یعنی شعیب کی قوم کے ان سرداروں نے جو سخت متکبر تھے شعیب سے کہا کہ ہم ضرور تجھ کو اپنے علاقہ سے نکال دیں گے اور ان کو بھی جو تیرے ساتھ ایمان لائے ہیں۔یا تجھے ہمارے مذہب میں واپس لوٹنا ہو گا۔شعیب نے جواب میں کہا کیا اگر ہم تمہارے دین کو نا پسند کرتے ہوں تب بھی تم ہم کو لوٹا دو گے؟ اس آیت سے ظاہر ہے کہ حضرت شعیب نے اس بات کو حیرت سے دیکھا ہے کہ کوئی شخص اپنے عقیدہ کے خلاف کسی دوسرے عقیدہ کے اظہار پر مجبور کیا جائے اور خدا تعالیٰ نے اُن کے اس استدلال کو درست تسلیم فرمایا ہے کیونکہ اس نے ان کے استدلال کو قرآن کریم میں درج فرما کر اس کی ہمیشہ کے لئے تصدیق کر دی ہے۔یہ تو قبل از زمانه کرسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ہیں جو قرآن کریم نے بیان کی ہیں اور