انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 487 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 487

انوار العلوم جلد 23 487 نوجوانوں میں لیڈر شپ کی اہلیت کی اہمیت بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ نوجوانوں میں لیڈرشپ کی اہلیت کی اہمیت (خلاصہ خطاب فرمودہ 24 اگست 1953ء بمقام احمد یہ ہال کراچی) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے کار گزاری کی رپورٹ مجلس خدام الاحمدیہ کی کار گزاری کے متعلق قائد صاحب کی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے اراکین مجلس سے فرمایا:۔وو کام کا اندازہ آپ لوگ زیادہ لگا سکتے ہیں کہ جنہوں نے خود اس کی سرانجام دہی میں حصہ لیا ہے۔اگر رپورٹ مبالغہ سے خالی ہے اور پوری احتیاط سے لکھی گئی ہے تو میں کہہ سکتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کی مجالس میں سے بہت کم مجالس ایسی عملی رپورٹ پیش کر سکی ہیں۔چونکہ پاکستان میں یہ مقام بہت اہمیت رکھتا ہے اور ویسے بھی دارالحکومت ہونے کی وجہ سے غیر ممالک کی اس پر نظریں رہتی ہیں۔اس لئے یہاں کی مجلس کا اچھا کام ہمارے لئے خوشی کا موجب ہے۔اگر سارے خدام اس ذمہ داری کو سمجھتے ہیں کہ ہم نے صرف مجلس ہی قائم نہیں کرنی بلکہ کام کرنا ہے تو یقیناً اس سے جماعت میں بہت بیداری پید اہو سکتی ہے۔نوجوانوں کی ذمہ داری ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں زندگی کے ساتھ ساتھ موت کا سلسلہ بھی قائم کیا ہوا ہے۔لوگ پیدا ہوتے ہیں اور ایک عرصہ تک زندگی گزارنے کے بعد مر جاتے ہیں۔موت سے جو ایک خلا پیدا ہوتا ہے اسے پورا کرنا نوجوانوں کا کام ہے۔اگر نوجوانوں کی حالت پہلے لوگوں کی مانند ہو یا ان سے بہتر ہو تو قوم تنزل سے محفوظ رہتے ہوئے ترقی کے راستے