انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 318 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 318

انوار العلوم جلد 23 318 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ بانی سلسلہ احمدیہ کن معنوں میں نبی ہیں بے شک بانی سلسلہ احمدیہ ہے نے کہا ہے کہ میں ایک رنگ میں نبی ہوں لیکن اس کے ساتھ ہی آپ نے ہمیشہ یہ کہا ہے کہ میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض سے اور آپ کی اُمت میں سے ہو کر آیا ہوں۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں:- کوئی شخص اس جگہ نبی ہونے کے لفظ سے دھوکا نہ کھاوے۔میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ یہ وہ نبوت نہیں ہے جو ایک مستقل نبوت کہلاتی ہے۔کوئی مستقل نبی امتی نہیں کہلا سکتا مگر میں امتی ہوں" پھر فرماتے ہیں:۔اتباع کامل کی وجہ سے میرا نام امتی ہوا اور پورا عکس نبوت حاصل کرنے سے میرا نام نبی ہو گیا۔پس اس طرح پر مجھے دو نام حاصل ہوئے“۔190 پھر فرماتے ہیں:۔میں نہیں سمجھ سکتا کہ نبی کے نام پر اکثر لوگ کیوں چڑ جاتے ہیں۔جس حالت میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ آنے والا مسیح اسی امت میں سے ہو گا۔پھر اگر خدا تعالیٰ نے اس کا نام نبی رکھ دیا تو حرج کیا ہوا۔ایسے لوگ یہ نہیں دیکھتے کہ اسی کا نام امتی بھی تو رکھا گیا ہے اور امتیوں کی تمام صفات اس میں رکھی گئی ہیں۔پس یہ مرکب نام ایک الگ نام ہے اور کبھی حضرت عیسی اسرائیلی اس نام سے موسوم نہیں ہوئے اور مجھے خدا تعالیٰ نے میری وحی میں بار بار امتی کر کے بھی پکارا ہے اور نبی کر کے بھی پکارا ہے اور ان دونوں ناموں کے سُننے سے میرے دل میں نہایت لذت پیدا ہوتی ہے اور میں شکر کرتا ہوں کہ اِس مُرکب نام سے مجھے عزت دی گئی۔اور اس مرتب نام کے رکھنے میں