انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 257 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 257

انوار العلوم جلد 23 257 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ جماعت کی گردنیں علماء سوء کے ہاتھ میں ہوں گی اور وہ اختیار رکھیں گے کہ جس وقت چاہیں اُن کی گردن مروڑ دیں اور یہ سب کچھ اسلام کے نام پر ہو گا جس کی تائید کے لئے وہ مصلح کھڑے ہوں گے اور جس نے اُن کی بعثت کی خبر دی ہے۔آخر کیا وجہ ہے کہ ملک کی اکثریت نے حضرت محی الدین ابن عربی، حضرت امام غزالی، حضرت امام ابو حنیفہ حضرت امام مالک حضرت امام شافعی، حضرت امام احمد بن حنبل، حضرت مجدد الف ثانی حضرت مولانا شاہ ولی اللہ اور حضرت سیّد احمد بریلوی وغیرہ بیسیوں صلحاء امت کی سخت مخالفت کی۔اُس وقت کے اجماع کا فیصلہ آج کیوں باطل ہو گیا ہے اور اُس وقت کی اقلیت آج حق پر کیوں کبھی جاتی ہے؟ کہا جاتا ہے کہ مرزا صاحب کی مخالفت کی یہ وجہ ہے کہ انہوں نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے مگر ہم پوچھتے ہیں کہ اگر کوئی شخص اس قسم کا دعویٰ خدا کی طرف سے خبر پاکر کرے تو کیا لوگوں کا یہ حق ہے کہ وہ اس کے خلاف کھڑے ہو جائیں اور اس کی جماعت کو دُنیا سے مٹانے کی کوشش کریں ؟ اگر یہ درست ہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ انسانی حکومت کی تائید میں بولنے والا انسان مجرم نہیں بلکہ تعریف کے قابل ہے لیکن خدا کی حکومت کی تائید میں بولنے والا انسان گشتنی اور گردن زدنی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف طور پر فرماتا ہے وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِنْ أَرْضِنَا أَوْ لَتَعُودُنَ فِي مِلَّتِنَا فَاَوْحَى إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ وَ لَنُسْكِنَنَّكُمُ الْأَرْضَ مِنْ بَعْدِهِم ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِی وَخَافَ وَعِيدِ۔71 اور نہ ماننے والے ہمیشہ اپنی طرف مبعوث ہونے والے رسولوں سے یہ کہتے آئے ہیں کہ ہم یقیناً تم کو اپنے ملک سے نکال دیں گے یا تم ہمارے مذہب کی طرف واپس لوٹ آؤ گے۔اس موقع پر رسولوں کا ربّ بھی اُن کی طرف وحی کرتا رہا ہے کہ ہم ظالموں کو ہلاک کر دیں گے۔کیا جو بات قرآن کے رُو سے ہمیشہ نبیوں کے دُشمن کرتے چلے آئے تھے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بعد اب اس کو اسلام کی تصدیق حاصل ہو گئی ہے اور کیا اب وہ علماء جو اپنے آپ کو ورثہ انبیاء کہتے ہیں کفار کی اس دیرینہ رسم کا پورا کرنے کے ذمہ دار بن گئے ہیں؟ اور