انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 92 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 92

انوار العلوم جلد 23 92 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور۔۔لیکن جب میں پکے مکانوں میں جانے کی تیاری کر تا تو ڈاکٹروں کا دوسرا حصہ پہلے حصہ کو منالیتا کہ ابھی انہیں وہاں لے جانا اچھا نہیں اور ان کی رائے بدل جاتی۔اس طرح آپ کی وہ خواب پوری ہو گئی۔ہم قادیان سے نکلے اور پیشتر اس کے کہ ہم اپنے مستقل روں میں آئے۔سفر ہجرت میں ہی مستقل مکانوں میں آنے سے پہلے آپ وفات میں نے ایک ماہ پہلے خواب میں دیکھا تھا کہ میرا ایک بڑا دانت جو دو دانت کے برابر تھا نکل گیا ہے۔اس میں اس طرف اشارہ تھا کہ آپ میرے لئے ماں اور باپ دونوں کی جگہ تھیں۔پس آپ کی وفات کے ساتھ میں نے ان دونوں کو کھویا۔اللھم أجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي ایک عرصہ پہلے میں نے ایک رؤیا د یکھی تھی جو الفضل میں شائع ہو گئی ہے وہ اس طرح تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیمار ہیں اور آپ نے بعض دیسی دواؤں کے نام لئے ہیں (یہ رؤیا الفضل 17اکتوبر 1951ء میں شائع ہو چکی ہے) شاید اس کا یہ مطلب تھا کہ طبیبوں کا علاج کیا جائے ڈاکٹروں کا علاج چھوڑ دیا جائے لیکن اُس وقت میرا ذہن اس طرف نہیں گیا۔آپ کی وفات کی وجہ سے طبیعت پر ایسا اثر پڑا ہے کہ تین ماہ تو بخار چڑھتا رہا اور بائیں طرف نیم فالج کے دورے بھی ہوتے رہے ہیں اور ابھی تک میں کام میں محنت نہیں کر سکتا اور جب سردی کا موسم آیا تو میری صحت اچھی ہونے لگی۔جلسہ سے ہیں دن پہلے میری طبیعت اچھی تھی۔میں سمجھتا تھا کہ میں اچھا ہو گیا ہوں لیکن جب خشک سردی زیادہ ہو گئی تو میری طبیعت خراب ہو گئی اور جلسہ سے قبل دو دفعہ ضعف کے دورے بھی ہو گئے۔اس کی وجہ سے تفسیر کے کام میں بھی دیر ہو گئی ہے لیکن اب میں نے تفسیر کا کام شروع کر دیا ہے۔میری آنکھوں میں چونکہ بچپن سے ہی گرے ہیں اس لئے میں معمولی روشنی میں کام نہیں کر سکتا۔بجلی آجائے گی تو میں راتوں کو زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کر سکوں گا۔جلسہ کے دنوں میں دو دن رات کام کرنے بیٹھا تو آنکھوں میں خارش شروع ہو گئی۔