انوارالعلوم (جلد 23) — Page 565
انوار العلوم جلد 23 565 اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل مائو تجویز کرو بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ اپنی روایات زندہ رکھو اور مستقل ماٹو تجویز کرو (فرموده 7 نومبر 1953ء) 7 نومبر 1953ء کو لجنہ اماء اللہ مرکزیہ کے ہال میں جامعہ نصرت کا سالانہ جلسہ تقسیم انعامات و اسناد منعقد ہوا۔جس میں تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:- وو یہ ہال عورتوں کا اپنا بنایا ہوا ہے اور میرا خیال ہے کہ سارے پاکستان میں عورتوں کا اتنا بڑا ہال اور کوئی نہیں۔بیشک بعض ہال ایسے ہیں جو عورتوں کے لئے بھی استعمال ہوتے ہیں مثلاً وائی۔ایم۔سی۔اے ہال لاہور لیکن یہ ہال اُس سے بھی بڑا ہے۔بہر حال عورتوں کے جو پاکستان میں ہال ہیں یہ ہال ان سب سے بڑا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہماری جماعت کی عورتوں کو ہر رنگ میں ترقی کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔مسلمانوں کی روایات اسلام کی تعلیم پر اگر غور کیا جائے تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اسلام نے اس امر پر خصوصیت سے زور دیا ہے کہ جو اچھی بات ہے وہ لے لو اور جو بُری ہے اُسے چھوڑ دو یعنی ہر ایسی چیز جو تمہارے سامنے آئے اُسے تم محض اس تعصب کی وجہ سے کہ وہ چیز تمہاری نہیں کسی اور کی ہے اُسے بالکل نہ چھوڑ دیا کرو بلکہ تم یہ دیکھا کرو کہ اس کا کونسا حصہ اچھا ہے اور کونسا حصہ بُرا ہے۔پھر اچھے حصّے کو لے لیا کرو اور بُرے حصے کو چھوڑ دیا کرو۔اس قسم کی تقریبات بھی یا تو مسلمانوں نے جاری ہی نہیں کیں اور یا اگر جاری کی ہیں تو محض