انوارالعلوم (جلد 23) — Page 562
انوار العلوم جلد 23 562 مسئلہ خلافت پس اللہ تعالیٰ کے اس وعدہ کو یاد رکھو اور خلافت کے استحکام اور قیام کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہو۔تم نوجوان ہو ، تمہارے حوصلے بلند ہونے چاہئیں اور تمہاری عقلیں تیز ہونی چاہئیں تاکہ تم اس کشتی کو ڈوبنے اور غرق نہ ہونے دو۔تم وہ چٹان نہ بنو جو دریا کے رخ کو پھیر دیتی ہے بلکہ تمہارا یہ کام ہے کہ تم وہ چینل (Channal) بن جاؤ جو پانی کو آسانی سے گزارتی ہے۔تم ایک ٹنل ہو جس کا یہ کام ہے کہ وہ فیضانِ الہی جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ حاصل ہوا ہے تم اسے آگے چلاتے چلے جاؤ۔اگر تم ایسا کرنے میں کامیاب ہو جاؤ گے تو تم ایک ایسی قوم بن جاؤ گے جو کبھی نہیں مرے گی اور اگر تم اس فیضانِ الہی کے رستہ میں روک بن گئے ، اس کے رستے میں پتھر بن کر کھڑے ہو گئے اور تم نے اپنی ذاتی خواہشات کے ماتحت اسے اپنے دوستوں ، رشتہ داروں اور قریبیوں کے لئے مخصوص کرنا چاہا تو یاد رکھو وہ تمہاری قوم کی تباہی کا وقت ہو گا۔پھر تمہاری عمر کبھی لمبی نہیں ہو گی اور تم اس طرح مر جاؤ گے جس طرح پہلی قومیں مریں۔لیکن قرآن کریم یہ بتاتا ہے کہ قوم کی ترقی کا رستہ بند نہیں۔انسان بے شک دُنیا میں ہمیشہ زنده رہ نہیں رہتا لیکن قو میں زندہ رہ سکتی ہیں۔پس جو آگے بڑھے گا وہ انعام لے جائے گا اور جو آگے نہیں بڑھتا وہ اپنی موت آپ مرتا ہے اور جو شخص خود کشی کرتا ہے اسے کوئی دوسرا بچا نہیں سکتا۔“ روزنامه الفضل ربوہ خلافت نمبر مئی 1961ء) 1: یوحنا باب 14 آیت 16۔برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور 1943ء 2 رسالہ الوصیت صفحہ 7۔روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 305 3 الرعد: 12 4: النور : 56