انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 50 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 50

انوار العلوم جلد 23 فرق ہے، ورنہ بات ایک ہی ہے۔50 اخبار ”پیغام صلح کے اس بیان کی تردید کہ مبالعین نے۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ عظمند فرقہ آئندہ بھی اپنے رویہ پر قائم رہے گا، ورنہ بہر حال یہ ان کا اپنا کام ہے۔اگر وہ عقل سے کام لیں گے تو فائدہ اٹھائیں گے نہ لیں گے تو خدا تعالیٰ کے قانون کی گرفت میں آئیں گے۔میاں صاحب کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہم تو یہ خیال کرتے تھے کہ ان کے عقائد میں کچھ فرق آگیا ہے کیونکہ چودھری ظہور احمد صاحب باجوہ نے حال ہی میں انگلستان سے مجھے رپورٹ بھیجی ہے کہ اب وہ کنگ مشن کے ذریعہ سے انگریز احمدی بھی ہونے لگ گئے ہیں۔گویا وہی تعلیم جس کو پہلے زہر قرار دیا جاتا تھا اب تریاق قرار دے دی گئی ہے۔چنانچہ وہ کنگ مشن کے ذریعہ سے ایک احمدی ہونے والی عورت ہمارے مشن میں بھی آئی اور ہمارے مشنری سے اس نے باتیں کیں۔پس ہم تو یہ امید رکھ رہے ہیں کہ جلد ہی احمدیت کی تبلیغ ایک ضروری چیز قرار دے دی جائے گی اور غیر مبائعین بھی انگلستان اور امریکہ میں کھلے بندوں احمدیت کی تبلیغ کرنے لگ جائیں گے اور خدا تعالیٰ دونوں فریق کو اس بات کی توفیق دے گا کہ وہ احمدیت کی اشاعت میں حصہ لیں۔خاکسار۔مرزا محمود احمد 24 اکتوبر 1952ء“ 1: حقيقة النبوۃ۔انوار العلوم جلد 2 صفحہ 451 2: حقيقة النبوة- انوار العلوم جلد 2 صفحہ 379 3: حقيقة النبوة- انوار العلوم جلد 2 صفحہ 455 (الفضل 29 اکتوبر 1952ء)