انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 517 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 517

انوار العلوم جلد 23 517 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات چنانچہ علمائے اہلسنت و الجماعت و علمائے دیوبند نے شیعہ فرقہ والوں کے جنازہ کو نہ صرف حرام اور ناجائز قرار دیا ہے بلکہ ان کو اپنے جنازہ میں شریک ہونے کی بھی ممانعت کی ہے۔چنانچہ مولانا عبد الشکور صاحب مدیر " النجم“ کا فتوی ملاحظہ ہو۔آپ لکھتے ہیں: ان کا جنازہ پڑھنا یا ان کو اپنے جنازہ میں شریک کرنا جائز نہیں ہے۔ان کی مذہبی تعلیم ان کی کتابوں میں یہ ہے کہ سنیوں کے جنازہ میں شریک ہو کر یہ دُعا کرنی چاہئے کہ یا اللہ ! اس قبر کو آگ سے بھر دے، اس پر عذاب نازل کر “ 38 (ب) نیز مولانا ریاض الدین صاحب مفتی دارالعلوم دیو بند لکھتے ہیں: شادی ، غمی، جنازہ کی شرکت ہر گز نہ کی جائے۔ایسے عقیدہ کے شیعہ کافر ہی نہیں بلکہ اکفر ہیں“۔39 (ج) اس کے بالمقابل شیعہ صاحبان کے امام حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے شیعہ صاحبان کو یہ ہدایت فرمائی کہ اگر کسی غیر شیعہ کی نماز جنازہ میں شامل ہونا پڑ جائے تو متوفی کے لئے مندرجہ ذیل دُعا کرے: قَالَ إِنْ كَانَ جَاحِدًا لِلْحَقِّ فَقُلْ اللَّهُمَّ إِمْلَا جَوْفَهُ نَارًا وَ قَبْرَة نَارًا وَسَلَّطْ عَلَيْهِ الْحَيَّاتَ وَالْعَقَارِبَ وَذَلِكَ قَالَهُ أَبُو جَعْفَرٍ عَلَيْهِ السَّلَامُ لِإِمْرَأَةٍ سوءٍ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ صَلَّى عَلَيْهَا 40 اے اللہ ! اس کا پیٹ آگ سے بھر دے اور اس پر سانپ اور بچھو مسلّط کر یہی وہ دُعا ہے جو حضرت امام جعفر صادق نے بنو امیہ کی ایک غیر شیعہ عورت کے بارے میں کی تھی۔سوال نمبر 6: (الف) کیا احمدی اور غیر احمدی میں شادی جائز ہے؟ (ب) کیا احمدی عقیدہ میں ایسی شادی کے خلاف ممانعت کا کوئی حکم موجود ہے؟ جواب: کسی احمدی مرد کی غیر احمدی لڑکی سے شادی کو کوئی ممانعت نہیں البتہ احمدی لڑکی کے غیر احمدی مرد سے نکاح کو ضرور روکا جاتا ہے لیکن باوجود اس کے اگر