انوارالعلوم (جلد 23) — Page 512
انوار العلوم جلد 23 وو 512 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات بدعت کفر والے شقی ان کے کفر پر آگاہی لازم ہے۔اسلام کے نام کو پر دہ بناتے ہیں، مرتد ہیں۔باجماع امت اسلام سے خارج ہیں جو ان کے اقوال کا معتقد ہو گا کافر و گمراہ ہو گا۔کچھ شک نہیں کہ یہ خارجی ہیں اور ان کے کُفر میں کوئی شبہ نہیں۔۔۔۔۔ان کے پیچھے نماز پڑھنا، ان کے جنازہ کی نماز پڑھنا، ان کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا اور تمام معاملات میں ان کا حکم بعینہ وہی ہے جو مرتد کا۔28 سوال نمبر 3: ایسے کافر ہونے کے دُنیا اور آخرت میں کیا نتائج ہیں؟ جواب: اسلامی شریعت کی رُو سے ایسے کافر کی کوئی دُنیوی سزا مقرر نہیں۔وہ اسلامی حکومت میں ویسے ہی حقوق رکھتا ہے جو ایک مسلمان کے ہوتے ہیں اسی طرح وہ عام معاشرہ کے معاملہ میں بھی وہی حقوق رکھتا ہے جو ایک مسلمان کے ہیں۔ہاں خالص اسلامی حکومت میں وہ حکومت کا ہیڈ نہیں ہو سکتا۔باقی رہے اخروی نتائج سو اُن نتائج کا حقیقی علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے بالکل ممکن ہے کہ کسی حکومت کی وجہ سے ایک مسلمان کہلانے والے انسان کو تو خدا تعالیٰ سزا دے دے اور کافر کہلانے والے انسان کو اللہ تعالیٰ بخش دے۔اگر کافر کے لئے یقینی طور پر دائمی جہنمی ہونالازمی ہے تو پھر کسی کو کافر قرار دینا صرف اللہ تعالیٰ کا حق ہے۔سوال نمبر :4 کیا مرزا صاحب کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح اور اسی ذریعہ سے الہام ہوتا تھا؟ جواب: ہمارے نزدیک حضرت بانی سلسلہ احمدیہ بہر حال رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم تھے۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اصل وحی قرآن مجید ہے۔قرآن کریم کی وحی کے متعلق ہمیں قرآن کریم سے ہی معلوم ہوتا ہے کہ اس کی حفاظت کے خاص سامان کئے جاتے ہیں۔ہمارے نزدیک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جو نبی گزرے ہیں ان کی وحی بھی اس رنگ کی نہیں ہوتی تھی اور حضرت بانی جماعت احمد یہ تو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم تھے۔آپ کی وحی بھی قرآن کریم کے تابع تھی۔