انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 511 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 511

انوار العلوم جلد 23 511 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات شک کرے وہ بھی انہی جیسامر تد و کافر ہے۔۔۔۔۔۔ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا تو ذکر ہی کیا اپنے پیچھے انہیں نماز نہ پڑھنے دیں۔۔۔۔۔۔جو ان کو کافر نہ کہے گا وہ خود کافر ہو جائے گا اور اس کی عورت اس کے عقد ور ہو جائے گا اور جو ادا ہو گی سے باہر ہو جائے گی اور جو اولاد ہو گی از روئے شریعت ترکہ نہ پائے گی۔یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ یہ فتویٰ حضرت مولانا احمد رضا خاں صاحب آف بریلی کا شائع کردہ ہے جو فرقہ حنفیہ بریلویہ کے بانی اور مولانا ابو الحسنات صاحب صدر جمعیۃ العلمائے پاکستان و صدر مجلس عمل نیز ان کے والد مولوی دیدار علی صاحب کے پیر و مرشد تھے۔اس فتویٰ کے بارے میں مولانا ابو الحسنات صاحب سے دریافت کیا جاسکتا ہے اور یہ بھی پوچھا جا سکتا ہے کہ ان کے پیرو مرشد کے اس فتویٰ کے بعد کہ دیو بندی بالا جماع کا فر ہیں انہیں کیا شبہ ہے ؟ آیا یہ کہ ان کے پیر نے غلطی کی تھی یا یہ کہ اجماع کوئی دلیل نہیں ہوتا؟ (ج) ”وہابیہ دیو بند یہ اپنی عبارتوں میں تمام اولیاء انبیاء حتٰی کہ حضرت سید الاولین و الآخرین صلی اللہ علیہ وسلم کی اور خاص ذاتِ باری تعالیٰ کی اہانت و ہتک کرنے کی وجہ سے قطعاً مُرتد و کافر ہیں اور ان کا ارتداد و گفر سخت، سخت، سخت اشد درجہ تک پہنچ چکا ہے۔ایسا کہ جو اِن مُرتدوں اور کافروں کے ارتداد و گفر میں شک کرے وہ بھی انہی جیسا مرتد و کافر ہے۔مسلمانوں کو چاہئے کہ ان سے بالکل ہی محترز مجتنب رہیں۔ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا ذکر ہی کیا اپنے پیچھے بھی ان کو نماز نہ پڑھنے دیں اور نہ ہی اپنی مسجدوں میں گھنے دیں۔نہ ان کا ذبیحہ کھائیں اور نہ ہی ان کی شادی و غمی میں شریک ہوں نہ اپنے ہاں ان کو آنے دیں۔یہ بیمار ہوں تو عیادت کو نہ جائیں، مریں تو گاڑنے تو پنے میں شرکت نہ کریں مسلمانوں کے قبرستان میں نہ دیں۔“ 27 اسی پر بس نہیں بلکہ علماء کرام و مفتیانِ اہلسنت و الجماعت نے اہلحدیث مسلمانوں کے متعلق بھی اسی قسم کا فتویٰ دیا ہے کہ: