انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 504 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 504

انوار العلوم جلد 23 صفحہ 12 پر تحریر فرماتے ہیں:۔504 تحقیقاتی کمیشن کے سات سوالوں کے جوابات اب اسلام کا صرف نام، قرآن کا فقط نقش باقی رہ گیا ہے۔مسجد میں ظاہر میں تو آباد ہیں لیکن ہدایت سے بالکل ویران ہیں۔علماء اس اُمت کے بد تر اُن کے ہیں جو نیچے آسمان کے ہیں۔انہی میں سے فتنے نکلتے ہیں، انہی کے اندر پھر کر جاتے ہیں“۔10 پھر جناب علامہ ڈاکٹر سر محمد اقبال نے موجودہ مسلمانوں کے متعلق اپنا خیال ان اشعار میں بیان فرمایا ہے کہ شور ہے ہو گئے دنیا سے مسلماں نابود ہم یہ کہتے ہیں کہ تھے بھی کہیں مسلم موجود وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود یوں تو سید بھی ہو مرزا بھی ہو افغان بھی ہو تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو ؟ 11 پھر صرف نام کے طور پر اسلام کے باقی رہنے کے متعلق مولانا حالی کا یہ شعر بھی ملاحظہ فرمایا جاوے۔رہا دین باقی نہ اسلام باقی اک اسلام کارہ گیا نام کارہ گیا نام باقی 12 پھر سید عطاء اللہ صاحب بخاری کمیونزم اور اسلام کا مقابلہ کرتے ہوئے مسلمانوں کے متعلق حسب ذیل بیان دیتے ہیں: مقابلہ تو تب ہو کہ اسلام کہیں موجو د بھی ہو۔ہمارا اسلام؟ ہم نے اسلام کے نام پر جو کچھ اختیار کر رکھا ہے وہ تو صریح کفر ہے۔ہمارے دل دین کی محبت سے عاری ، ہماری آنکھیں بصیرت سے نا آشنا اور کان سچی بات سُننے سے گریزاں