انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 365 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 365

انوار العلوم جلد 23 365 مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اسلامی حقوق حاصل کرو۔اُس نے اس کے جواب میں حضرت عمرؓ سے سوال کیا کہ حضور کیا اسلام ان لوگوں کو حقوق سے محروم کرتا ہے جو ظاہر میں اسلام قبول کریں اور کیا اُن کے لئے اسلام نے کوئی راستہ کھلا نہیں چھوڑا۔اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ اسلام نے ان لوگوں کے لئے بھی رستہ کھلا رکھا ہے اور پھر خاموش ہو گئے “۔290 اسی طرح جو آیت ہم نے منافقوں کے متعلق پہلے لکھی ہے اس مضمون کی ایک دوسری آیت یعنی يَحْلِفُونَ بِاللهِ مَا قَالُوا وَ لَقَدْ قَالُوا كَلِمَةَ الْكُفْرِ وَ كَفَرُوا بَعْدَ اسلامهم 291 وہ اللہ تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم نے یہ فقرات نہیں کہے۔حالانکہ وہ اسلام لانے کے بعد کا فر ہو چکے ہیں۔امام شافعی نے تفصیلی بحث کی ہے اور لکھا ہے کہ اس سے صاف نتیجہ نکلتا ہے کہ و شخص منہ سے کلمہ پڑھتا ہے خواہ دل میں اسلام پر ایمان نہ لایا ہو اسے مرتد قرار نہیں دیا جاسکتا۔292 ان حوالوں سے جو ہم اوپر درج کر چکے ہیں مندرجہ ذیل نتائج بحث کا خلاصہ نکلتے ہیں:- اوّل: ایک اسلام بمعنی کامل ایمان ہو تا ہے اور سب مسلمان ہر گز اس میں شامل نہیں۔دوسرا اسلام کلمہ پڑھ کر اسلام میں شمولیت کے ساتھ حاصل ہوتا ہے۔اس مسلم کے لئے یہ کوئی شرط نہیں کہ اِس کو پورا ایمان نصیب ہو بلکہ بغیر کسی قسم کے ایمان کے بھی ایسا شخص مسلمان ہو سکتا ہے اور اس کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی سوائے نصیحت اور وعظ اور دُعاکے۔دوم: احمدیوں نے خارج از اسلام اور کافر ہونے کا فتویٰ غیر احمدیوں کے متعلق پہلے نہیں دیا بلکہ پہلے اُنہوں نے احمدیوں پر ایسا فتویٰ لگایا۔سوم: غیر احمدیوں نے احمدیوں ہی پر یہ فتویٰ نہیں لگایا بلکہ وہ ہمیشہ سے ایک دو