انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 352 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 352

انوار العلوم جلد 23 352 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ ان میں سے بھی معلوم نہیں سچے مسلمان کتنے ہیں اور دکھاوے کے کتنے۔اس کے معنے یہ ہیں کہ دُنیا میں اسلام پر عمل کرنے والے لوگ ہزار میں سے کوئی ایک ہے۔اگر ان سب لوگوں کو ہمیشہ کے لئے دوزخ میں جانا ہے تو رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ کے کیا معنے ہیں اور مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ اِلَّا لِيَعْبُدُونِ کے کیا معنے ہیں۔پھر تو خدا ہارا اور شیطان جیتا اور مقصد پیدائش عالم باطل ہو گیا۔اسلام کی رُو سے تو در حقیقت دنیا کے مختلف تغیرات اور زمانہ برزخ اور یوم حشر اور زمانہ دوزخ یہ سب کے سب انسان کو صفائی اور پاکیزگی اور نجات کی طرف لے جارہے ہیں اور تمام کے تمام انسان ہی خدائی رحمت کے نیچے آجائیں گے اور خدا کی بات پوری ہو جائے گی کہ مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا ليَعْبُدُونِ اور رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ۔رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ يَا تِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَيْسَ فِيْهَا أَحَدٌ وَ نَسِيْمُ الصَّبَاتُحَرِّكُ ابْوَا بھا۔261 یعنی جہنم پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ ہوائیں اس کے دروازے ہلا رہی ہوں گی اور اس جیل خانے کے دروازے کھول دیئے جائیں گے کیونکہ اس کے اندر کوئی قیدی باقی نہیں رہے گا۔ہم نے کبھی کفر کا لفظ اُن معنوں میں استعمال نہیں کیا جن معنوں میں مولوی استعمال کرتے ہیں۔ہم تو خدا کو رحیم و کریم سمجھتے ہیں۔اس کی بخششوں کو روکنے والا کون انسان ہے۔بانی سلسلہ احمدیہ کے چند اور حوالے ہم نے اوپر جو کچھ لکھا ہے اس کی تائید میں بانی سلسلہ احمدیہ کے چند حوالے پیش کرتے ہیں۔آپ فرماتے ہیں:۔کیا کوئی مولوی یا کوئی اور مخالف یا کوئی سجادہ نشین یہ ثبوت دے سکتا ہے کہ پہلے ہم نے ان لوگوں کو کافر ٹھہرایا تھا۔اگر کوئی ایسا کاغذ یا اشتہار یا رسالہ ہماری طرف سے ان لوگوں کے فتوائے کفر سے پہلے شائع ہوا ہے جس میں ہم نے مخالف مسلمانوں کو کافر ٹھہرایا ہو تو وہ