انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 346 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 346

انوار العلوم جلد 23 346 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ کے اسلام کی طرف اشارہ ہے۔اور دوسرا اسلام وہ ہوتا ہے جو ایمان سے اوپر ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ زبان سے کلمہ پڑھنے کے علاوہ دل میں بھی اس کا اعتقاد ہو اور عملاً بھی ایسا شخص وفاداری کا اظہار کرے اور خدا تعالیٰ کی تمام قضاؤں کے سامنے اپنے آپ کو جھکا دے۔اسی قسم کے اسلام کی طرف حضرت ابراہیم کے اُس ذکر میں اشارہ ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اُن سے کہا کہ تو اسلام لا تو انہوں نے کہا میں رَبُّ الْعَلَمِینَ خدا کے لئے ایمان لاتا ہوں اور اسی طرف اشارہ ہے اس آیت میں کہ دین اللہ تعالیٰ کے نزدیک صرف اسلام ہے اور اسی طرف اشارہ ہے اس دُعا میں جو حضرت یوسف علیہ السلام نے کی تھی کہ الہی ! مجھے مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔اسلامی لٹریچر سے اس کی تصدیق نفت کی اس تشریح کے علاوہ اسلامی دینی لٹریچر سے بھی اس اصطلاح کی تصدیق ہوتی ہے مثلاً حدیث میں آتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مَنْ صَلَّى صَلوتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ الله وَ ذِمَّةُ رَسُولِهِ فَلَا تَخْفَرُوا اللهَ فِي ذِمَّتِه۔246 جو شخص ہماری طرح کی نماز پڑھتا ہے۔ہمارے قبلے کی طرف منہ کرتا ہے اور ہمارے ذبیحہ کو کھاتا ہے وہ مسلمان ہے اور اللہ اور اس کے رسول کی حفاظت اس کو حاصل ہے۔پس اے مسلمانو ! اُس کو کسی قسم کی تکلیف دے کر خدا تعالیٰ کو اُس کے عہد میں جھوٹ نہ بناؤ۔اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ھیں ثَلَاثُ مِنْ أَصْلِ الْإِيْمَانِ أَلْكَفُّ عَمَّنْ قَالَ لا اله إِلَّا الله لا تكَفَّرُهُ بِذَنْبٍ وَلَا تُخْرِجْهُ مِنَ الْإِسْلَامِ بِعَمَل۔247 ایمان کی تین جڑیں ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ جو شخص لَا اِلهَ إلا اللہ کہہ دے تو اُس کے ساتھ کسی قسم کی لڑائی نہ کر ، اُس کو کسی گناہ کی وجہ سے کافر نہ بنا اور اسلام سے خارج مت قرار دے۔اسی طرح رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں الْإِسْلَامُ عَشَرَةُ أَسْهُم وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ شَهَادَةُ أَنْ لا إِله إِلَّا اللهُ وَهِيَ الْمِلَّةُ 248 اسلام کے دس حصّے ہیں