انوارالعلوم (جلد 23) — Page iii
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَانِ الرَّحِيمِ پیش لفظ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے ادارہ فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفة المسح الثاني المصلح الموعود کی حقائق و معارف سے پر سلسلہ تصانیف الموسوم ” انوار العلوم“ کی تئیسویں جلد احباب جماعت کی خدمت پیش کرنے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ وَمَا تَوْفِيقَنَا إِلَّا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ میں ” انوار العلوم“ کی تئیسویں جلد حضرت مصلح موعود کی 15 اپریل 1952ء تا نومبر 1953ء کی 22 مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے۔ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو پسر موعود کی عظیم الشان پیشگوئی سے نوازا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس مہتم بالشان پیش خبری کو اپنے ایک اشتہار 20 فروری 1886ء میں شائع فرمایا۔ اس پیشگوئی میں غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل ایک پسر عطا ہونے کی خبر اللہ تعالیٰ نے آپ کو عطا فرمائی۔ اس موعود بیٹے کی علامات میں یہ بھی بیان کیا گیا تھا کہ وہ سخت ذہین و فہیم ہو گا، علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا جائے گا، كلام اللہ کا مرتبہ اُس کے ذریعہ ظاہر ہو گا اور قو میں اُس سے برکت پائیں گی۔ پسر موعود و مصلح موعود کے بارہ میں پیشگوئی اور اُس میں بیان فرمودہ غیر معمولی علامات کا شاندار ظہور حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی کے بابرکت وجود میں ہوا جو صرف 25 سال کی عمر میں حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل کی وفات کے بعد مسند خلافت پر تمکن ہوئے۔ حضرت مصلح موعود تمام عمر علوم ظاہری و باطنی، اپنی ذہانت و فطانت اور اپنی خداداد