انوارالعلوم (جلد 23) — Page 260
انوار العلوم جلد 23 260 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ موت کا ڈر منافق بنا دیتا ہے مومن نہیں بناتا؟ اور منافقت تو ایک ایسی لعنت ہے کہ جس قوم میں بھی آئی وہ تباہ ہو گئی۔یہ تو ہم مان سکتے ہیں کہ اگر کوئی شخص دیدہ و دانستہ اپنے فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے مسلمان ہونے کے لئے آئے تو ہمارا حق نہیں کہ ہم اُس کو مسلمان کرنے سے انکار کریں کیونکہ ہمیں قلوب کا علم نہیں۔جیسا کہ تاریخ میں آتا ہے کہ ابو سفیان نے منہ سے تو یہ کہا کہ میں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر شک کرتا ہوں مگر بیعت کرنے کے لئے اپنا ہاتھ بڑھا دیا اور آپ نے اس کی بیعت لے لی۔78 کیونکہ کسی شخص کا اس خیال سے بیعت کر لینا کہ میرا ایمان ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے کہ شاید کچھ دنوں تک بعض ایسے مسائل جو اب تک میری سمجھ میں نہیں آئے حل ہو جائیں گے یہ اس کے اختیار کی بات ہے مگر کسی شخص کا اس پر جبر کرنا اور یہ کہنا کہ تو اُن عقائد کا اظہار کر جن کے خلاف تیر ادل کہتا ہے یہ نہایت ظالمانہ، نہایت ناپاک اور نہایت مکر وہ فعل ہے۔یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اگر کوئی شخص دوسرے عقائد رکھتا ہے تو وہ اس جماعت سے الگ ہو جائے۔کیونکہ اگر کوئی شخص یہ یقین رکھتا ہے کہ اس جماعت کے اصل عقیدے وہی ہیں جن پر وہ ایمان رکھتا ہے تو وہ اس جماعت سے کس طرح الگ ہو سکتا ہے۔وہ یہی سمجھے گا کہ میں جن عقائد پر قائم ہوں وہی اس مذہب کے عقائد ہیں اور دوسرے لوگ یہ سمجھیں گے کہ جو اُن کے عقائد ہیں وہی ان کا مذہب انہیں سکھلاتا ہے۔آگے دُنیا فیصلہ کرلے گی کہ کس کی بات ٹھیک ہے۔دونوں میں سے کسی ایک سے بھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ وہ جس مذہب کو مانتا ہے اُس مذہب کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرنا چھوڑ دے۔آخر یہ دُنیا نے کیا پلٹا کھایا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے جس بات کے تکب کفار ہوتے تھے ، جس بات کو قرآن کریم بار بار رڈ کرتا، ناجائز ٹھہر آتا اور ظلم قرار دیتا ہے وہی مردود بات حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اُن علماء کا جو نائب رسول سمجھے جاتے ہیں، حق بن گئی اور ان کا خاص کام قرار پاگئی۔کیا گفر اسلام بن سکتا ہے؟ کیا خدا کی جگہ شیطان لے سکتا ہے ؟ مَعَاذَ الله