انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 253 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 253

انوار العلوم جلد 23 253 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اس حدیث کے ہم نے دو حوالے لکھے ہیں۔شیعوں اور سنیوں دونوں کی کتب سے جس سے ہمارا منشاء یہ ہے کہ یہ حدیث تمام مسلمانوں میں متفق علیہ ہے۔مصلحین اور مسجد دین کی مخالفت یہ ظاہر ہے کہ جو شخص بھی تجدید دین کرے گا وہ زیادہ یا کم رائج الوقت خیالات یا عقائد کے خلاف باتیں کرے گا تو اُس وقت کے تمام وہ علماء جو اُس کے ساتھ متفق نہیں ہوں گے اس کی تردید اور تکذیب کریں گے۔چنانچہ اس امت میں ایسا ہی ہوتا چلا آیا ہے۔حضرت جنید بغدادی پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا ہے۔59 حضرت محی الدین ابن عربی کو علماء نے کافر اور زندیق کہا۔آپ خود تحریر فرماتے ہیں "لَقَدْ وَقَعَ لَنَا وَ لِلْعَارِفِينَ أَمُورٌ وَ مِحَنْ بِوَاسِطَةِ إِظْهَارِنَا الْمَعَارِفَ وَ الْأَسْرَارَ وَ شَهِدُ وَافِيْنَا بِالزَّنْدَقَةِ وَأذُونَا آشَدَّ الاَ ذى وَ صِرْنَا كَرَ سُوْلِ كَذَّبَهُ قَوْمُهُ وَ مَا أَمَنَ مَعَهُ إِلَّا قَلِيلٌ وَاعْدَى عَدُوٌّ لَّنَا الْمُقَدِّدُونَ لا فَكَارِهِمْ 10 یعنی ہمیں اور خدا کے دوسرے عارف بندوں کو دین کے معارف اور اسرار کے ظاہر کرنے پر بڑی بھاری مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑا ہے۔لوگوں نے ہمیں کافر اور زندیق قرار دیا ہے اور اُنہوں نے ہمیں شدید ترین تکالیف پہنچاتی ہیں۔اور ہم اُس رسول کی طرح ہو گئے ہیں جسے اس کی قوم نے جھٹلا دیا ہے اور جس پر صرف چند لوگ ایمان لائے۔اور اس بارہ میں ہمارے شدید ترین دشمن وہ لوگ ہیں جو اپنے خیالات اور افکار کے مقلد ہیں۔اسی طرح حضرت امام غزالی پر کفر کا فتویٰ لگایا گیا اور اُن کی کتابوں کو جلا دینا اور اُن پر لعنت کرنا ثواب سمجھا گیا۔11 حضرت امام ابو حنیفہ کو کافر، زندیق اور بدعتی کہا گیا۔ان پر طرح طرح کی سختیاں کی گئیں اور انہیں قید خانہ میں ڈال دیا گیا۔ނ حضرت امام شافعی کولوگوں نے رافضی کہہ کر قید کر وا دیا۔62 حضرت امام مالک "پر کئی قسم کی سختیاں کی گئیں۔ایک دفعہ اُن کی ایسی بے دردی مشکیں باندھی گئیں کہ اُن کا بازو اکھڑ گیا۔پھر انہیں کوڑے مارے گئے اور وہ قید