انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 243 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 243

انوار العلوم جلد 23 243 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ آسمانی ذرائع کو ایک زمانے تک پیدا کیا اور آئندہ آسمانی بر کتوں کے رستے بند کر دیئے۔کسی نے تو یہ رستہ حضرت یوسف تک بند کر دیا، کسی نے حضرت موسی تک اور کسی نے حضرت عیسیٰ تک اور قرآن کریم ان میں سے ہر ایک کو ملامت کرتا اور جھوٹا قرار دیتا ہے۔ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظہور کے وقت دُنیا کا یہ روحانی نقشہ مکمل ہو گیا۔قرآن کے رُو سے ابتدائے آفرینش میں ایک نبی تھا یعنی حضرت آدم نسل انسانی اُس وقت محدود تھی اور سب کی سب حضرت آدم پر ایمان لانے کے لئے مدعو۔حضرت نوح تک یہ سلسلہ چلا۔آپ کے بعد بنی نوع انسان کثرت سے ہو گئے اور دُنیا میں پھیل گئے۔اُس وقت سے الگ الگ قوموں میں الگ الگ نبی آتے رہے۔لیکن جب انسانی ذہن ارتقاء کو پہنچ گیا اور وہ زمانہ قریب آگیا جس میں بنی نوع انسان کے آپس میں ملنے اور ایک دوسرے سے تعلقات قائم کرنے کے سامان کثرت سے پیدا ہو جانے والے تھے تو خدا تعالیٰ نے پھر بنی نوع انسان کی وحدت کے لئے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا اور آپ کو حکم دیا کہ آپ تمام بنی نوع انسان کو دعوتِ حقہ دیں۔چنانچہ فرمایا وَ مَا اَرْسَلْنَكَ إِلا كَافَةً لِلنَّاسِ 35 ہم نے تجھے صرف اس غرض سے ہے کہ تو تمام بنی نوع انسان کو ایک مذہب اور ایک عقیدہ پر جمع کر دے۔اور پھر فرماتا ہے قُلْ يَايُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا 36 اے لوگو! میں تم سب انسانوں کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں۔اِسی طرح فرماتا ہے وَاَرْسَلْنَكَ لِلنَّاسِ رَسُولًا 27 ہم نے تجھے تمام بن نوع انسان کی طرف رسول بنا کر بھیجا ہے۔نے تجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام یہاں سوال ہو تا تھا کہ آپ ساری دُنیا کے لئے کیوں مبعوث کئے گئے دنیا اور سب زمانوں کے لوگوں کی طرف کیوں مبعوث کئے گئے ہیں ؟ بھیجا ہے 37 اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اَلْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِینًا 38 یعنی آج سے میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو بطور دین کے چن لیا۔یعنی