انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 188 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 188

انوار العلوم جلد 23 188 تعلق باللہ (2) دوسرا ذریعہ صفات الہیہ پر غور کرنا ہے جسے صوفیاء کی اصطلاح میں فکر کہا جاتا ہے۔ایک ہے سُبْحَانَ اللَّهِ - اَلْحَمْدُ لِلَّهِ اور اللہ اکبر کہنا اور ایک ہے سوچنا اور غور کرنا کہ خدا سبحان کس طرح ہے۔خدا اکبر کس طرح ہے، خدا تمام تعریفوں اور محامد کا مستحق کس طرح ہے۔یہ جو دماغ میں صفات الہیہ کا دور کیا جاتا اور اُن کا ایک رنگ میں آپریشن کیا جاتا ہے اس کو فکر کہتے ہیں۔خالی الله اکبر کہنا ذکر ہے لیکن اکبر پر بحث شروع کر دینی کہ اللہ کس طرح بڑا ہے یہ فکر ہے۔جب انسان فکر کرے گا تو اس کے سامنے سوال آئے گا کہ اللہ کس طرح بڑا ہوا؟ آج تو امریکہ سب سے بڑا ہے ہم دیکھتے ہیں کہ جو کچھ بھی امریکہ کرتا ہے وہی ساری دنیا کرنے لگ جاتی ہے اور مسلمان اپنی حکومتوں کے باوجود اس کے مقابلہ میں کچھ نہیں کر سکتے۔جب وہ سوچے گا تو اسے خود ہی یہ جواب سمجھ آئے گا کہ امریکہ کو جو بڑائی ملی ہے یہ اُسے کس نے دی ہے اور کیوں دی ہے۔جب وہ غور کرے گا تو اُسے معلوم ہو گا کہ امریکہ کو خدا نے ہی بڑائی دی ہے اور اس لئے بڑائی دی ہے کہ اُس نے فلاں فلاں اعمال کئے اور مسلمان اس لئے گر گئے کہ اُنہوں نے اُن اعمال کو ترک کر دیا۔غرض اس طرح جب وہ سوچے گا تو اس کا دل اس یقین اور ایمان سے لبریز ہو جائے گا کہ اکبر اللہ ہے امریکہ نہیں۔اس غور اور تدبر کو فکر کہتے ہیں اور یہ مقام تفصیل کا مقام ہوتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ هَمَّ قَوْمٌ أَنْ يَبْسُطُوا إِلَيْكُمْ أَيْدِيَهُمْ فَكَفَ اَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ وَاتَّقُوا اللهَ ۖ وَ عَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ 85 اے مومنو! یاد کرو برے ناموں کو نہیں ، میری صفات کو نہیں بلکہ نِعْمَتَ اللهِ عَلَيْكُم جو انعام میں نے تم پر اپنی کسی خاص صفت کے ماتحت کئے ہیں اُن کی تفصیلات پر غور کرو۔یہ نہ سوچو کہ میں نے تمہیں کھانا دیا اور کپڑے دیئے بلکہ یہ سوچو کہ دنیا تمہارے لئے کیا کر رہی تھی اور میں نے تمہارے ساتھ کیا سلوک کیا۔اِذْهَمَّ قَوْم اَنْ يَبْسُطُوا إِلَيْكُمُ ايْدِيَهُمْ کس طرح ایک قوم تمہیں تباہ کرنے کے لئے اُٹھی اور اُس نے اپنی ساری قوتیں تمہارے خلاف جمع کر لیں۔کیا کیا قدرتیں تھیں جو اُس کو حاصل تھیں فَكَفَ أَيْدِيَهُمْ عَنْكُمْ لیکن پھر ج