انوارالعلوم (جلد 23) — Page 117
انوار العلوم جلد 23 117 تعلق باللہ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ تعلق باللہ (فرمودہ 28دسمبر 1952ء بر موقع جلسہ سالانہ بمقام ربوہ) 66 تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد اصل تقریر ”تعلق باللہ “ سے قبل بعض ضروری امور کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:- نسی مجلس علم انعامی کی مستحق ہے ”خدام الاحمدیہ نے اس سال دس معیار مقرر کئے تھے یہ دیکھنے کے لئے کہ کونسی مجلس علم انعامی کی مستحق ہے اس ہدایت کے مطابق خدام الاحمدیہ نے انسپکٹر بھجوا کر تمام مجالس کا معائنہ کروایا اور انسپکٹر صاحب کی رپورٹ موصول ہونے پر مجلس عاملہ مرکزیہ نے ایک سب کمیٹی مقرر کی جس نے ہر شق پر تفصیلی غور کرنے کے بعد مجلس عاملہ کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کر دی۔مجلس عاملہ مرکزیہ نے سب کمیٹی کی رپورٹ پر بحث و تمحیص کے بعد فیصلہ کیا کہ امسال مقرر کردہ معیاروں کے مطابق مجلس خدام الاحمد یہ راولپنڈی تمام مجالس میں سے اول رہی ہے اس مجلس نے سو میں سے اڑسٹھ نمبر حاصل کئے ہیں۔مجلس خدام الاحمدیہ چک نمبر 121 گوکھو وال دوم رہی ہے اور اس نے 100 / 674 نمبر حاصل کئے ہیں۔مجلس کراچی سوم رہی ہے اس مجلس نے سو میں سے چونسٹھ نمبر حاصل کئے ہیں۔اوّل رہنے والی مجلس کو انعامی جھنڈا دیا جاتا ہے مگر اس دفعہ میں نے جلسہ میں جھنڈا دینا روک دیا ہے کیونکہ اس طرح تقریر میں حرج واقع ہوتا ہے۔بہر حال جماعت کی ترغیب اور تحریص کے لئے میں نے اعلان کر دیا ہے کہ خدام الاحمدیہ کی تین جماعتوں کا کام بہت اچھا رہا ہے۔اول جماعت راولپنڈی ، دوم مجلس چک نمبر 121