انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 85 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 85

انوار العلوم جلد 23 85 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت، تعمیر ربوہ اور۔۔لیکن یہاں یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے تو کہا تھا اے آدم اور اے احمد ! تُو اور تیری بیوی اکٹھے جنت میں رہو لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام قادیان میں دفن ہیں اور حضرت اتاں جان ربوہ میں دفن ہوئیں۔یہ اکٹھے کیسے ہوئے۔اس کا پہلا جواب تو یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے الہام میں یہ نہیں کہا کہ يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ فِي الْمَقْبَرَةِ الْجَنَّةِ۔کہ اے آدم ! تُو اور تیری بیوی دونوں بہشتی مقبرہ میں رہو بلکہ یہ کہا ہے کہ تُو اور تیری بیوی دونوں جنت میں رہو۔اب جنت میں تو سب اکٹھے ہوتے ہیں اگر اس سے دنیوی زندگی مراد ہے تو آپ دونوں اکٹھے رہے اور اگر اس سے اُخروی زندگی مراد ہے تو جنت میں آپ دونوں اکٹھے ہو جائیں گے۔جنت کے لئے یہ سوال نہیں ہو تا کہ کوئی شخص مکہ میں فوت ہو یا مدینہ میں، عرب میں فوت ہو یا جاپان میں فوت ہو ، یا امریکہ میں فوت ہو۔جنت میں سب لوگ اکٹھے ہوں گے۔دوسرا جواب یہ ہے کہ یہ ایک پیشگوئی ہے اور مومنوں کے لئے اس میں ایک بشارت دی گئی ہے۔اس الہام کے الفاظ ایسے ہیں کہ وہ اپنا مضمون بھی پورا کر جاتے ہیں اور مومنوں کے لئے اس میں ایک بشارت بھی ہے اور وہ بشارت یہ ہے کہ اگر یہاں جنت کے معنی مقبرہ بہشتی کے لئے جائیں تو یہ پیشگوئی بن جاتی ہے کہ اے احمد اتو اور تیری بیوی س مقبرہ بہشتی میں دفن ہوں گے۔یعنی تمہارے لئے یہ مقدر تھا کہ قادیان سے ہجرت ہو گی تم قادیان سے نکالے جاؤ گے۔تمہارے دل زخمی ہوں گے سو تم گھبرا کر کہو گے کہ یا الہی اب کیا کریں۔ہم نے حضرت اماں جان کو قادیان سے باہر دفن کیا ہے لیکن تو نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ آپ مقبرہ بہشتی میں دفن ہوں گی تو اس الہام میں یہ پیشگوئی کی گئی۔میں انہیں قادیان پہنچاؤں گا۔گویا مومنوں کو یہ امید دلائی گئی ہے اور یقین دلایا ہے کہ میں تمہیں قادیان ضرور دوں گا اور حضرت اماں جان مقبرہ بہشتی میں دفن ہوں گی۔پس خدا تعالیٰ نے پہلے سے یہ پیشگوئی کر دی اور بتا دیا کہ حضرت اتاں جان کا یہاں آنا تمہارے لئے تسلی کا موجب ہے کہ تم ضرور قادیان واپس جاؤ گے۔تیسرے خدا تعالیٰ نے تمام پیشگوئیوں میں مجھے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی