انوارالعلوم (جلد 23) — Page 84
انوار العلوم جلد 23 84 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور۔۔مہدی معہود کے سلسلہ سے مل گیا اور وہ پیشگوئی ظاہری طور پر بھی پوری ہو گئی۔پھر شادی سے ایک سال پہلے یہ الہام ہوا کہ يَا آدَمُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ کہ اے آدم تو اور تیری بیوی جنت میں اکٹھے رہو۔یہ الہام تذکرہ صفحہ 69 پر 3 درج ہے اور 1883ء کا ہے۔ابھی بیوی آئی نہیں کسی کو یہ پتہ نہیں کہ شادی ہو گی بھی یا نہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتاتا ہے کہ بیوی آرہی ہے تو اور تیری بیوی ایک جنت میں رہو۔اب دیکھو ان پیشگوئیوں کا آپس میں کیسا گہرا تعلق پایا جاتا ہے۔پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پیشگوئی فرماتے ہیں کہ مہدی معہود شادی کرے گا اور اس کے ہاں اولاد ہو گی۔پھر حضرت خواجہ میر ناصر پیشگوئی فرماتے ہیں کہ ان کا سلسلہ محمدیہ مہدی معہود کے سلسلہ کے ساتھ مل جائے گا۔یعنی میر امہدی معہود سے ایسار شتہ ہو جائے گا کہ میر اسلسلہ اس کے سلسلہ میں مدغم ہو جائے گا۔اس کے بعد خدا تعالیٰ نے شادی سے تین سال قبل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا ہے کہ ایک عورت ایسی آنے والی ہے جو تیرے کاموں میں اسی طرح مددگار ہو گی جیسے حضرت خدیجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاموں میں مددگار تھیں۔پھر فرماتا ہے تو اور تیری بیوی دونوں اکٹھے جنت میں رہو گے۔تمہاری زندگی خوشی کی زندگی ہو گی۔تمہیں کوئی تکلیف نہیں ہو گی۔تمہاری مقام قرب میں وفات ہو گی اور تم دونوں کا جنت میں اکٹھا مقام ہو گا۔یہ الہام 1883ء کا ہے جو تذکرہ صفحہ 69 پر درج ہے۔پھر ساتھ ہی الہام ہوا يَا أَحْمَدُ اسْكُنْ اَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ ۚ اے احمد! تُو اور تیری بیوی جنت میں رہو۔بعض متشكك طبائع ہوتی ہیں وہ کہہ سکتی ہیں کہ یہاں حضرت آدم کا ذکر ہے۔حضرت مرزا صاحب کا نہیں اس لئے ایک طرف تو یہ الہام کیا ك يَا آدَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ اور دوسری طرف یہ الہام کیا کہ یا اَحَمُدُ اسْكُنُ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ۔گویا یہ بتایا کہ جب ہم نے آدم کا لفظ کہا ہے تو اس سے مراد تو ہے یعنی اس الہام میں نام لے کر بتا دیا کہ تو اور تیری بیوی اکٹھے جنت میں رہو۔اب لوگ کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے ہمیں یہ الہام سنا دیا ہمیں اس سے خوشی ہوئی