انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 76

انوار العلوم جلد 23 76 حضرت اماں جان کے وجود گرامی کی اہمیت ، تعمیر ربوہ اور۔کپکپا دیتے ہیں۔مرد بھی بے شک بڑی بڑی قربانی کرتے ہیں مگر جو روح فدائیت کی عورتوں میں نظر آتی ہے وہ مافوق الانسانیت معلوم ہوتی ہے۔پس تمہیں اپنے اس امتیاز کو قائم رکھنا چاہئے اور اپنے ذمے جو چندے اور فرائض ہیں انہیں پورا کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ تمہیں اپنے اندر انتظام کی عادت بھی ڈالنی چاہئے۔لجنہ کا فائدہ کیا ہوا اگر ہماری مستورات میں بھی بد نظمی جاری رہے۔اصل میں تو انتظام کا شعبہ خدا نے تمہارے ہی سپر د کیا ہوا ہے۔اگر تم اس کو نہ کرو تو اور کس نے کرنا ہے؟ جلسہ سالانہ کے انتظامات بے شک اگر انتظامات میں کوئی خامی دیکھو تو اس کی اصلاح کی خاطر اس کی رپورٹ کر و مگر اس قدر نہ بڑھ جاؤ کہ منتظمین کو انتظام قائم رکھنے میں ہی دقت ہو جائے۔دراصل ایسے موقع پر ایک حد تک تکلیف ضرور ہوتی ہے اور اسی میں مزہ ہوتا ہے۔خدا کی راہ میں جو لُطف تکلیف اُٹھانے میں ہوتا ہے وہ آرام میں نہیں ہوتا اور یہاں تو دراصل کوئی مہمان ہوتا ہی نہیں۔ربوہ کی آبادی ابھی اتنی کم ہے کہ اس کے لئے اتنے مہمانوں کا انتظام کرنا نا ممکن ہے اس لئے تمہیں اپنے آپ کو خود ہی مہمان اور خود ہی میزبان سمجھنا چاہئے۔دوسری طرف منتظمین کو بھی چاہئے کہ کمزور طبائع کے ساتھ نرمی اور در گزر کا سلوک کریں۔الفضل اور ریویو کی اشاعت میں اصل تقریر سے قبل الفضل کی اشاعت بڑھانے کی تحریک کو بڑھانے کی بھی تحریک کرتا ہوں۔اس سال الفضل کا خاتم النبیین نمبر شائع ہوا تھا اور وہ فتنے کے ایام میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے باقی سارے لٹریچر سے زیادہ کامیاب رہا۔اس کا مضمون ایک تھا مگر اس کے متعلق مختلف پہلوؤں کو جمع کر دیا گیا تھا۔گویاوہ ایک باغیچہ تھا جس میں مختلف پھل اور پھول جمع کر دیئے گئے تھے مگر خوبی یہ تھی کہ وہ سب ایک ہی قسم کے تھے۔چنانچہ ختم نبوت کے مسئلہ کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریریں، قرآن مجید کی آیات، احادیث نبویہ اور ائمہ سلف کے خیالات کو جمع کر دیا گیا تھا تا کہ ہر قسم کی طبائع کو اپنے اپنے مذاق کے مطابق مواد مل