انوارالعلوم (جلد 23) — Page 59
انوار العلوم جلد 23 59 59 وطن کی بے لوث خدمت کرنے پر کمر بستہ ہو جاؤ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نَصَلَّىٰ عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ وطن کی بے لوث خدمت کرنے پر کمربستہ ہو جاؤ اختتامی خطاب فرموده یکم نومبر 1952ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ) تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- 1 - جو خادم انعام لینے آئے وہ پہلے اَلسَّلَامُ عَلَيْكُم کہے۔انعام دائیں ہاتھ سے لے اور پھر اسے بائیں ہاتھ میں تھام کر مصافحہ کرے۔انعام لے کر جَزَاكُمُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاء کہے۔اس موقع پر حاضرین مجلس کو بھی انعامات تقسیم کرنے والے کی اتباع میں بارگ اللہ لگ کہنا چاہئے۔-2 میری تقریر کے وقت اطفال کو بھی یہاں لانا ضروری ہے تا کہ وہ اپنے شور سے تقریر میں مخل نہ ہوں اور ان کے کانوں میں بھی نیکی کی باتیں پڑتی رہیں۔مرکزی کارکنوں کو چاہئے کہ وہ اپنے احکام کی تعمیل کرانے کے لئے مختلف مقامات پر والنٹیرز متعین کریں اور خدام کا فرض ہے کہ جو نہی وہ کوئی حکم سنیں فوراً اپنی عقل اور سمجھ کے مطابق اس کی تعمیل شروع کر دیں۔اس روح کے بغیر کبھی بھی نظم وضبط کا حقیقی تقاضا پورا نہیں ہو سکتا۔4- خذام کو اپنے اپنے مقامات پر اے آر پی کی ٹریننگ لینی چاہئے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ لوکل انتظامات میں حصہ لینا چاہئے۔ان ہدایات کے بعد فرمایا:- میں ایک اور نہایت ضروری بات کی طرف بھی توجہ دلانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کو عموماً اور خدام کو خصوصاً یا د رہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم