انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 483 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 483

انوار العلوم جلد 23 483 جو خاتم النبیین کا منکر ہے وہ یقیناً اسلام سے باہر ہے یہی حال میر ا اور میرے ساتھیوں کا ہے۔پس چاہئے کہ ہم اس دن کے لئے تیاری کریں جو آنے والا ہے۔یہ دنیا چند روزہ ہے یہ لاف گزاف اور کثرت پر ناز اور پھکڑ بازی اور گالی گلوچ مَالِكُ الْمُلْكِ رَبُّ الْعَالَمِيْنَ کے سامنے ہر گز کام نہ دیں گے۔پس چاہئے کہ جس نے ایسی غلطی نہیں کی وہ اپنے بھائی کو سمجھائے اور جس نے کی ہے وہ تو بہ کرے کہ اسی کی جان محفوظ ہے جو رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اخلاق پر چلتا ہے نہ وہ کہ منہ سے آپ کے احترام کا دعویٰ کرتا ہے مگر عمل اس کے خلاف کرتا ہے۔جو لوگ ایسے ہیں کہ ہمیں مارنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ بے شک اس کی طاقت رکھتے ہیں کیونکہ وہ بہت ہیں اور ہم تھوڑے ہیں مگر وہ اُس دن کو بھی یاد رکھیں جس دن ہم سب خد اتعالیٰ کے سامنے پیش ہوں گے۔جس دن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مُنہ دکھانا ہو گا۔جو اُس دن خوش ہو گا وہی کامیاب ہے اور جو اُس دن آنکھ اونچی نہ کر سکے گا اُس کی زندگی رائیگاں گئی۔کاش! وہ پیدا نہ ہوتا، کاش ! اسے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی غضب ناک آنکھ نہ دیکھنی پڑتی۔“ ( الناشر انجمن ترقی اسلام ربوہ۔پاکستان) 1 تقریر جامع مسجد دہلی 1893ء 2 کشتی نوح۔روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13 مطبوعہ 2008ء کشتی نوح روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 14 مطبوعہ 2008ء 3