انوارالعلوم (جلد 23) — Page 351
انوار العلوم جلد 23 351 مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ دہر یہ ہو یا بت پرست ہو یا خدا کو مانتا ہو لیکن ساتھ اس کے اور بھی خدا مانتا ہو تو ایسا شخص اگر صرف لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کہہ دے تو وہ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے یا کہہ دے کہ میں محمد صاحب کو اللہ کا رسول مانتا ہوں تو وہ اسلام میں داخل ہو جاتا ہے کیونکہ اسلام کے منکر ان کلموں کے کہنے سے احتراز کرتے ہیں۔پس جب ان دونوں حکموں میں سے کسی ایک کلمہ کا بھی وہ اظہار کر دے تو پھر اُس کو غیر مسلم نام سے نکالا جائے گا اور اُسے مسلمان قرار دے دیا جائے گا“۔256 وو غیر احمدی علماء کے نزدیک لفظ ” کافر “ کا مفہوم غیر احمدی علماء تو جب ہم کو کافر کہتے ہیں تو اس کے یہ معنے بھی کرتے رہے ہیں کہ ہم جہنمی ہیں لیکن ہم تو یہ عقیدہ رکھتے ہیں جہنم اُن لوگوں کو ملے گی جو کہ دیدہ دانستہ شرارت سے سچائیوں کا انکار کرتے ہیں۔کلمہ کائمنہ سے پڑھناتو انسان کو صداقت سے بہت کچھ قریب کر دیتا ہے۔جو شخص انبیاء وكتب کا بھی منکر ہے اُس کا انکار بھی اگر دیانتداری کے ساتھ ہے اور اُس پر خدا کی حجت تمام نہیں ہوئی تو ہمارے نزدیک تو وہ شحص رحم کا مستحق ہے اور جو اسلامی آئیڈیالوجی ہم شروع میں بیان کر آئے ہیں اس کے مطابق یہی نتیجہ نکلتا ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں صاف فرماتا ہے کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ 257 میری رحمت ہر چیز کو ڈھانپے ہوئے ہے اور فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلا لِيَعْبُدُونِ 258 میں نے سارے انسانوں کو اپنا مثیل ہونے کے لئے بنایا ہے اور اپنا عبد ہونے کے لئے بنایا ہے اور اللہ تعالیٰ دوسری جگہ فرماتا ہے فَادْخُلِي فِي عِبْدِي وَادْخُلِي جَنَّتِي - 259 جو میرے عبد ہوں وہ میری جنت میں داخل ہو جاتے ہیں۔مسلمان اس دُنیا میں باقی مذاہب کے مقابلہ میں تیسرا یا چوتھا حصہ ہیں۔پھر ان میں سے ہزار میں سے ایک یا اس سے بھی کم بقولِ مودودی صاحب ے قطعی طور پر ناواقف ہیں اور رسومات گفر میں مبتلا ہیں۔60 تو گویا دُنیا کی کل آبادی میں سے چالیس ہزار آدمی اسلام سے واقف ہے۔پھر اسلام سے