انوارالعلوم (جلد 23) — Page 340
انوار العلوم جلد 23 340 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ اور نہ اُن کی مجلسوں میں اہل اسلام شریک ہوں۔جس طرح ہندو، نصاریٰ، یہود سے اہل اسلام علیحدہ رہتے ہیں اس سے زیادہ مرزائیوں سے الگ رہیں۔جس طرح سے بول و براز ، سانپ اور بچھو سے پر ہیز کیا جاتا ہے اس سے زیادہ مرزائیوں سے پر ہیز کر ناشر عاضر وری اور لازمی ہے“۔231 اسی طرح دیکھیں فتویٰ مولوی نذیر حسین دہلوی المعروف شیخ الگل 232 فتوی مولوی عبد الصمد صاحب غزنوی 233 فتوی مولوی عبد الحق صاحب مؤلف و مفسر حقانی 234 فتویٰ مولوی محمد اسماعیل صاحب 235 فتویٰ مولوی فقیر اللہ صاحب 236 فتوی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی 237 مرزا صاحب کا موقف ان تمام ایام میں جب کہ علمائے کرام مرزا صاحب پر کافر اور خارج از اسلام ہونے کا فتویٰ لگارہے تھے۔بزر مرزا صاحب کی طرف سے بار بار درخواست کی جاتی تھی کہ میں مسلمان ہوں، مجھے کافر نہ کہو۔آپ نے علمائے کرام کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر فرمایا کہ ”اے زرگو! ، اے مولویو! اے قوم کے منتخب لوگو! خدا تعالیٰ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے۔غیظ اور غضب میں آکر حد سے مت بڑھو۔خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور اپنی زبانوں کو تکفیر سے تھام لو۔خدائے تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں۔آمَنْتُ بِاللَّهِ وَمَلْئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ وَاَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ فَاتَّقُوا اللَّهَ وَلَا تَقُوْلُوْا لَسْتَ مُسْلِمًا وَاتَّقُوا الْمَلِكَ الَّذِي إِلَيْهِ تُرْجَعُوْنَ ترجمہ : میں اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں اور مرنے کے بعد کی زندگی پر یقین رکھتا ہوں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ صرف ایک ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے رسول ہیں۔پس اے لوگو! اللہ کا تقویٰ 238