انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 295 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 295

انوار العلوم جلد 23 295 مسئلہ وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ تم میں سے کسی بالغ مرد کے باپ نہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور آئندہ ان کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا تو یہ آیت بالکل بے معنی ہو جاتی ہے اور سیاق و سباق سے اس کا کوئی تعلق نہیں رہتا اور کفار کا وہ اعتراض جس کا سورہ کوثر میں ذکر کیا گیا ہے پختہ ہو جاتا ہے اور اس کا کوئی جواب مسلمانوں کے پاس باقی نہیں رہتا۔نبوت کے متعلق دوسری آیات اسی سلسلہ میں ہم قرآن شریف کی مندرجہ ذیل آیات بھی پیش کرتے ہیں: (۱) سورہ حج میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَكَةِ رُسُلًا وَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ سَمِيع بصير - میر - 132 اللہ تعالیٰ فرشتوں اور انسانوں میں سے کچھ افراد کو رسول بنانے کے لئے چن لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ یقیناً دُعاؤں کو سنتا اور حالات کو دیکھتا ہے۔اس آیت سے پہلے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مخاطبین کا ذکر ہے۔آپ سے پہلے لوگوں کا ذکر نہیں ہے اور اس آیت کے معنی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملائکہ میں سے اور انسانوں میں سے رسول چتا ہے اور چنتا رہے گا۔یقینا اللہ تعالیٰ سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں یعنی آپ کے زمانہ نبوت میں اور انسان بھی خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول کا نام پانے والے کھڑے ہوں گے۔(2) سورۂ فاتحہ میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو دُعا سکھائی ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ - 133 یا اللہ تو ہمیں سیدھا رستہ دکھا اُن لوگوں کا رستہ جن پر تیرے انعام ہوتے ہیں۔یہ دُعا پانچ وقت فرضاً اور اس کے علاوہ کئی اور وقت نفلاً مسلمان پڑھتے ہیں۔یہ منعم علیہ گروہ کا رستہ کیا ہے ؟ قرآن کریم نے خود اس کی تشریح فرمائی ہے۔وَ لَهَدَيْنَهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا۔134 اگر مسلمان رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں پر عمل کریں اور بشاشت کے ساتھ ان کی فرمانبرداری کریں تو ہم ان کو صراطِ مستقیم کی ہدایت دیں گے۔پھر اس صراطِ مستقیم کی طرف ہدایت دینے کا طریقہ یہ بیان کیا ہے وَ مَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَبِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ وَحَسُنَ أُولبِكَ رَفِيقًا - ذَلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ ط