انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 259

انوار العلوم جلد 23 259 مسئله وحی و نبوت کے متعلق اسلامی نظریہ 76 الہی تصدیق کے بعد ہمارے لئے قابل عمل ہیں اور ضروری ہیں اور سچے مذہب کی آئیڈیالوجی کو ظاہر کرتی ہیں۔مگر قرآن کریم نے بھی اسلامی تعلیم میں ان باتوں کو نظر انداز نہیں کیا۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَكُمْ دِينَكُمْ وَلِيَ دِينِ 75 اے اسلام کے منکر و! تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور ہمارے لئے ہمارا دین ہے۔اسی طرح فرماتا ہے لا إكراه في الدين 70 دین میں کسی قسم کا جبر نہیں۔اسی طرح قرآن کریم میں منافقوں کو متواتر بُرا کہا ہے۔فرماتا ہے يَقُولُونَ بِأَفْوَاهِهِمْ مَّا لَيْسَ فِي قُلُوبِهِمْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يَكْتُمُونَ۔77 یہ لوگ وہ باتیں کہتے ہیں جو اُن کے دلوں میں نہیں اور اللہ تعالیٰ اس کو جانتا ہے جس کو وہ چھپا رہے ہیں اور آج جماعت اسلامی، مجلس عمل اور مجلس احرار کہتی ہیں کہ ہم احمدیوں کو مجبور کریں گے کہ وہ وہ باتیں کہیں جو اُن کے دلوں میں نہیں۔یعنی وہ دل سے تو حضرت مرزا صاحب کو مامور من اللہ مانیں گے لیکن منہ سے اُن کو ان عقائد کا اقرار کرنا پڑے گا جو مولانا مودودی یا مجلس احرار یا علماء دیو بند بیان کرتے ہیں۔گویا جس چیز کو قرآن کریم نا پاک اور مردود قرار دیتا ہے اور اسلامی آئیڈیالوجی کے خلاف اور قابل نفرت فعل ٹھہراتا ہے مولانا مودودی، مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اور مولانا ابو الحسنات اور علماء دیو بند اسی فعل کے ارتکاب پر احمدیوں کو مجبور کرنا چاہتے ہیں۔آخر وہ کونسی منطق ہے جو اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ احمدیوں کو تین دن قید کرنے کے بعد ان کے عقائد وہ نہیں رہیں گے جو تین دن پہلے تھے اور وہ دل سے اور ضمیر کی تائید سے اُن عقائد کے قائل ہو جائیں گے جو مولانامودودی، مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری اور مولانا ابو الحسنات بیان کرتے ہیں۔جن کے احمدی پہلے منکر تھے۔تین ہی دن کی مدت فقہا اس فاقہ شدہ کے لئے بھی مقرر کرتے ہیں جسے سور کھانا جائز ہو جاتا ہے۔شاید مرتد کو تین دن قید کرنے کی بھی یہی حکمت ہے کہ اتنے ظلم کے بعد اسے جھوٹ بولنا جو سؤر کھانے کے برابر ہے جائز ہو جائے گا۔مگر کیا قید سے یقین پیدا ہوا کرتا ہے؟ کیا قید اطمینانِ قلب پیدا کر دیتی ہے ؟ کیا قید انسان کے خیالات کو درست کر دیتی ہے ؟ کیا موت کا ڈر انسان کے خیالات کو صاف کر دیتا ہے ؟ کیا