انوارالعلوم (جلد 23) — Page 185
انوار العلوم جلد 23 185 تعلق باللہ علاوہ ازیں یہ قطعی طور پر ناممکن ہے کہ کوئی شخص خدا تعالیٰ کے بندوں پر تو ظلم کرے اور اللہ تعالیٰ سے محبت کرے پھر یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ محبت جذبہ ہے نرمی کا اور ظلم جذبہ ہے سختی کا۔محبت کہتی ہے اپنی چیز قربان کر اور ظلم کہتا ہے دوسرے کی چیز قربان کر۔پس یہ دو مخالف جذبات ہیں اس لئے جو شخص ظالم ہے نہ وہ خدا تعالیٰ سے محبت کر سکتا ہے اور نہ خدا تعالیٰ اس سے محبت کرتا ہے۔یہ دس عد د اخلاق اور برائیاں جس شخص میں ہوں فرداً فردا یا مجتمع طور پر وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے کے ناقابل ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ اُس سے محبت نہیں کر سکتا۔مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ جس میں یہ عیب نہ ہوں وہ اللہ تعالیٰ سے ضرور محبت کرتا ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس میں یہ عیب نہ ہوں اُس میں اللہ تعالیٰ کی محبت کی قابلیت ہوتی ہے۔پس ان باتوں کے یہ معنی نہیں کہ جن لوگوں میں یہ باتیں نہ ہوں وہ خدا تعالیٰ سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔بلکہ مراد صرف یہ ہے کہ جن لوگوں میں یہ باتیں ہوں وہ خدا تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتے اور نہ خدا تعالیٰ اُن سے محبت کرتا - لیکن اگر اُن میں یہ باتیں نہ ہوں تو اُن کے لئے امکان ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے محبت رسکیں۔یہ معنی نہیں کہ وہ ضرور اللہ تعالیٰ سے محبت کرتے ہیں۔مثلاً جو شخص ظالم ہے وہ اللہ تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتا۔مگر جو ظالم نہیں ضروری نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کرتا ہو۔ممکن ہے وہ سخت دل ہو یا پاگل ہو اور اُس کے اندر محبت پیدا ہی نہ ہو سکی ہو۔پس نتیجہ صرف یہ نکلتا ہے کہ ظلم کے ہوتے ہوئے محبت نہیں ہو سکتی۔یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ ظلم نہ ہو تو محبت ضرور ہو گی۔ایک شخص جو مسرف نہیں اُس میں قابلیت ہے محبت کرنے کی مگر ضروری نہیں کہ وہ محبت کرے۔اسی طرح وہ شخص جو خوان اور اخیم نہیں اُس میں قابلیت ہے کہ اگر وہ چاہے تو اللہ تعالیٰ سے محبت پیدا کر لے مگر ضروری نہیں کہ وہ محبت کرے۔جب تک وہ خوان اور اشیم تھا اس کے لئے محبت کرنا نا ممکن تھا جب وہ خوان اور اثیم نہ رہا تو محبت کرنا اس کے لئے ممکن ہو گیا۔گویا ان صفات میں منفی کی طاقت ہے ان کے عدم میں مثبت طاقت نہیں۔