انوارالعلوم (جلد 23)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 184 of 631

انوارالعلوم (جلد 23) — Page 184

انوار العلوم جلد 23 184 تعلق باللہ پیاسا اور نگا اور بیمار ہو۔ہماری سمجھ میں تو یہ بات نہیں آئی۔اللہ تعالیٰ اُن سے کہے گاجب دنیا میں میرے غریب بندوں میں سے کسی بھوکے کو تم نے کھانا کھلایا تو تم نے اُسے کھانا نہیں کھلایا، مجھے کھلایا۔اور جب تم نے کسی پیاسے کو پانی پلایا تو تم نے اُسے پانی نہیں پلایا بلکہ مجھے پانی پلایا اور جب تم نے کسی ننگے کو کپڑے دیئے تو تم نے اُس کو کپڑے نہیں دیئے بلکہ مجھے کپڑے دیئے اور جب تم نے میرے بیمار بندوں کی عیادت کی تو تم نے اُن کی عیادت نہیں بلکہ میری عیادت کی۔اس کے بعد وہ دوسری طرف کے لوگوں سے مخاطب ہو گا اور کہے گا میں بھو کا تھا مگر تم نے مجھے کھانا نہ کھلایا۔میں پیاسا تھا مگر تم نے مجھے پانی نہ پلایا۔میں ننگا تھا مگر تم نے مجھے کپڑا نہ دیا۔میں بیمار تھا مگر تم نے میری عیادت نہ کی تب وہ بھی اسی طرح کہیں گے کہ خدایا! تو تو زمین و آسمان کا مالک اور سب کا خالق ہے تو بھلا کب بیمار ہو سکتا ہے، کب بھوکا اور پیاسا اور نگا ہو سکتا ہے۔اُس وقت اللہ تعالیٰ اُن سے کہے گا کہ دنیا میں میرے کچھ ایسے بندے تھے جو بھوکے تھے ، کچھ ایسے بندے تھے جو پیاسے تھے، کچھ ایسے بندے تھے جو ننگے تھے ، کچھ ایسے بندے تھے جو بیمار تھے مگر تم نے اُن کی پرواہ نہ کی۔نہ تم نے بھوکوں کو کھانا کھلایا، نہ پیاسوں کو پانی پلایا، نہ نگوں کو کپڑا یا، نہ بیماروں کی عیادت کی۔پس تم نے اُن بندوں کے ساتھ یہ سلوک نہیں کیا بلکہ میرے ساتھ یہ سلوک کیا ہے کیونکہ وہ میرے بندے تھے۔82 تو اللہ تعالیٰ جن لوگوں کی مدد کے لئے ہمیں روپیہ دیتا ہے، ہمیں علم دیتا ہے، ہمیں عزت اور شہرت دیتا ہے اگر ہم اپنے روپیہ اور علم اور عزت اور شہرت سے اُن کی مدد نہیں کرتے بلکہ صرف اپنے نفس کی لذات میں ہی منہمک رہتے ہیں تو ہم کیا امید کر سکتے ہیں کہ ہمارا خدا ہم سے محبت کرے گا اور جب وہ ہم سے محبت نہیں کرے گا تو ہم اُس سے کس طرح محبت کر سکتے ہیں۔(10) جو شخص ظالم ہو اس سے بھی اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔فرماتا ہے واللہ لا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ 83 ظالموں سے اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتا۔گویا ظلم اور محبت جمع نہیں ہو سکتے۔جو شخص ظلم کرتا ہے اُسے در حقیقت اپنی ذات کی محبت سب سے زیادہ ہوتی ہے اور جسے اپنی ذات کی محبت سب سے زیادہ ہو وہ دوسرے سے محبت نہیں کر سکتا۔