انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 398 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 398

انوار العلوم جلد ۲۲ ۳۹۸ رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے۔۔کرتے تھے وہ علیحدگی معمولی علیحدگی نہیں تھی۔حرامکہ سے چار پانچ میل کے فاصلہ پر ایک ویران جگہ میں واقع ہے اس کے قریب کوئی آبادی نہیں۔اتنی دُور جا کر بیٹھنا بڑی ہمت کا کام ہے اور یہ کام انسان اُسی وقت کر سکتا ہے جب وہ دُنیا سے بیزار ہو جائے اور اس سے بالکل علیحدگی اختیار کرلے۔آپ نے اس جگہ عبادت کی اور اس سے آپ کا یہ مطلب تھا کہ میں نے دُنیا بالکل چھوڑ دی ہے جیسے ہندوؤں کے سادھو پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں اور اس طرح لوگوں سے علیحدگی اختیار کر لیتے ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت آپ کو یہ خیال آیا کہ یہ دُنیا ر ہنے کے قابل نہیں اصل ذات اللہ تعالیٰ کی ہے جس سے دل لگانا چاہئے۔اس وجہ سے مکہ سے دُور جا کر عبادت میں مشغول رہتے تھے۔حضرت عائشہ کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کھانے پینے کا سامان ساتھ لے جاتے۔اُس زمانہ کے لحاظ سے یہ سامان سنٹو، کھجور میں اور چھا گل پانی کی قسم کا ہو ا کرتا تھا اور عرب میں اتنی غذا کو کافی سمجھا جاتا تھا۔شور بہ چاول تو دو چار دن تک کام نہیں دے سکتے۔زیادہ دیر تک یہی خشک چیزیں کام دیتی ہیں۔حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ آپ کھانے پینے کا سامان ساتھ لے جاتے اور کئی کئی دن تک غار حرا میں عبادت کرتے۔جب کھانے پینے کا سامان ختم ہو جاتا تو گھر واپس آتے اور مزید سامان لے کر واپس غارِ حرا چلے جاتے ہے اس عرصہ میں آپ پر خدا تعالیٰ کا کلام نازل ہوا۔ایک فرشتہ آیا اور اُس نے کہا اقرا باسم رَتِكَ الَّذِي خَلَقَ خَلَقَ الإنْسَانَ مِنْ عَلَقٍ اقْرَا وَ رَبُّكَ الأَكْرَمُ الَّذِي عَلَّمَ بِالقَلَمِن عَلمَ الإنْسَانَ مَا لَمْ يَعْلَمْن سے یہ پہلا کلام ہے جو آپ پر نازل ہوا اور غار حرا میں نازل ہوا۔اس کا ایک پہلو تو تعلیمی ہے اس کو میں اس وقت نظر انداز کرتا ہوں۔میں یہ کہتا ہوں کہ جب کسی سے کلام کیا جاتا ہے تو پہلا مخاطب وہی ہوتا ہے اور کلام میں اس کا لحاظ کیا جاتا ہے۔قرآن کریم کے پہلے مخاطب عرب لوگ تھے اس لئے اس میں جو واقعات بیان کئے گئے ہیں وہ وہی ہیں جنہیں عرب لوگ جانتے تھے۔قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے ، حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے،حضرت نوح علیہ السلام کا ذکر کیا گیا ہے یا عرب کے بعض نبیوں اور قوموں