انوارالعلوم (جلد 22) — Page 407
انوار العلوم جلد ۲۲ ۴۰۷ رسول کریم ﷺ کا بلند کردار اور اعلیٰ صفات قرآن مجید سے۔۔دیا ہے۔صرف فرق یہ ہے کہ تم نے اسے نگا نہیں کیا۔اس پر جو پردے پڑے ہیں ان پردوں کو تم نے اُٹھایا نہیں۔اگر تم ان پر دوں کو اُٹھاؤ گے تو تمہیں خدا تعالیٰ کا وجود نظر آ جائے گا۔میں اب شعف محسوس کر رہا ہوں اس لئے اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں۔مجھے افسوس ہے کہ جتنی آیات میں نے پڑھی تھیں میں ان سب کی تفسیر بیان نہیں کر سکا لیکن میں پھر نصیحت کرتا ہوں کہ یہ جلسہ نہایت اہم ہے۔یہ جلسہ اُس عظیم الشان انسان کے حالات اور سوانح بیان کرنے کے لئے ہے جو نہ صرف خود ایک عظیم الشان انسان تھا بلکہ اُس نے ہمیں بھی عظیم الشان بنا دیا ہے۔اس جلسہ میں چھوٹے بچوں کو گھسیٹ کر لانا چاہئے تا کہ معلوم ہو کہ تمہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے والہانہ محبت ہے۔محض خیالی محبت ( الفضل ۲۵ / مارچ ۱۹۵۲ء) نہیں۔مسند احمد بن حنبل جلد ۶ صفحه ۹۱ مطبوعہ بیروت ۱۲۱۳ ھ میں ” كَانَ خُلُقُهُ الْقُرآنُ“ کے الفاظ ہیں۔بخاری کتاب بدء الوحى باب كَيْفَ كَانَ بدء الوحى إِلى رَسُول الله (الخ) العلق: ۲ تا ۶ فاطر: ۲۵ ه المؤمنون: ۱۵،۱۴ المؤمنون: ١٣ ك الانبياء: ۲۸ بخاری کتاب الادب باب رحمة الولد و تقبيله و معانقته