انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 124 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 124

انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۲۴ ہم خدا تعالیٰ کو کسی صورت میں بھی نہیں چھوڑ سکتے پس آؤ ہم خدا تعالیٰ سے مدد کے لئے عرض کریں کہ ہم ہزاروں جو تیرے نام پر یہاں جمع ہوئے ہیں تو ہمیں اپنا لے اور ہمارے ساتھ باقی ساری دنیا کو بھی اپنا لے۔دشمن بے شک ہمارے ساتھ دشمنی کرتا ہے لیکن ہماری اُس کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں۔لوگ بے شک ہمارے مخالف ہیں لیکن ہماری ان سے کوئی مخالفت نہیں۔ہم تو یہی چاہتے ہیں کہ تیرا چہرہ انہیں بھی نظر آئے اور اُن کے دلوں میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت پیدا ہو جائے تا وہ اپنی مستیوں اور غفلتوں سے ہٹ کر دین کی خدمت میں لگ جائیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حکومت دنیا پر پھر اُسی طرح قائم ہو جائے جس طرح وہ تیرہ سو سال پہلے قائم ہوئی تھی۔پس تو ہم پر بھی رحم فرما اور ہمارے مخالفوں پر بھی الفضل لاہور ۱۳ جنوری ۱۹۵۱ء ) رحم فرما۔آمین ل: تذکرۃ صفحہ ۴۲۳۔ایڈیشن چہارم