انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 49 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 49

انوار العلوم جلد ۲۲ ۴۹ مضمون نویسی اور تقریری مقابلوں کے بارہ میں ہدایات نمائندہ اپنی اپنی مجلس کے ارکان سے دلائل سن کر آئے اور اگر یہ پتہ لگ جائے کہ بعض اچھے جوان تیار ہو گئے ہیں تو انہیں سٹیج پر بولنے کیلئے زائد وقت بھی دیا جا سکتا ہے مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سوائے ایک دو نو جوانوں کے کسی نے کوئی خاص بات بیان نہیں کی اور نہ ہی کسی نے یہ خیال کیا ہے کہ جو دو منٹ وقت ملا ہے اس میں کوئی اچھی بات بیان کروں۔“ (رساله خالد ربوہ اکتوبر ۱۹۶۲ء)