انوارالعلوم (جلد 22)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 378 of 715

انوارالعلوم (جلد 22) — Page 378

انوار العلوم جلد ۲۲ ۳۷۸ ہر احمدی تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے جدید میں حصہ لے اور بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔زندگی کو اتنا سادہ بنالے کہ اس پر یہ قربانی دو بھر نہ ہو اور تمام وعدے پہلے تین چار ماہ میں ہی ادا ہو جائیں۔دوسرا مقام یہ ہے کہ تم بالکل انکار کر دو کہ ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے لیکن یہ سب سے خطر ناک ہے کہ تم وعد کرو اور اُسے وقت کے اندر پورا نہ کرو۔تم پہلے یہ چیز پوری طرح سمجھ لو اور پھر کام کرو۔چاہئے کہ تم سب اس میں شامل ہو جاؤ۔اپنی زندگی کو سادہ بناؤ اور وعدے کو وقت کے اندر پورا کرو یا تم میں سے ایک حصہ یہ کہہ دے کہ ہم آپ کے ساتھ اسلام کی جنگ میں شریک نہیں ہو سکتے لیکن اگر تم وعدہ کرو اور پورا نہ کرو تو یہ منافق کا کام ہے تم اِس صورت میں خدا تعالیٰ کے سامنے کبھی بھی اپنی براءت نہیں کر سکتے۔تم خود سمجھ لو کہ ان تینوں فریقوں میں سے تم کون سے فریق میں شامل ہو۔جب تم وعدہ لکھاتے ہو تو کہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم نے وعدہ لکھوا دیا ہے لیکن دل میں یہ کہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے غضب کے ماتحت ہم نے اس وعدہ کو پورا نہیں کرنا۔یہ کتنی خطرناک چیز ہے کہ ایک دوست کے سامنے جس کا تم پر کوئی تصرف نہیں وہ تمہیں اگلی زندگی میں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔تم خوش ہونا چاہتے ہو لیکن خدا تعالیٰ کے سامنے تم اپنا منہ کالا کرتے ہو جس سے تمہارا ہر وقت کا واسطہ ہے۔اس سے بہتر تھا کہ تم ادنیٰ درجہ کے مومن بن جاتے اور منافقوں میں تمہارا شمار نہ ہوتا۔الفضل ربوه ۱۸ ر ستمبر ۱۹۵۱ء) ل المعجم الكبير جلد 4 صفحہ ۲۲۸ مطبوعہ عراق ۱۹۷۹ء بخاری کتاب الایمان باب علامات المنافق المائده:۲۵