انوارالعلوم (جلد 22) — Page iv
جلسہ سالانہ 1950ء ، 1951ء کے اختتامی خطابات کا موضوع ”سیر روحانی" ہے۔یہ سلسلہ خطابات حضور نے قبل ازیں 1938ء میں شروع کیا تھا۔اس کی دو تقاریر اس جلد میں شامل ہیں۔یہ دونوں تقاریر بھی غیر معمولی علم و معرفت کے مضامین پر مشتمل ہیں۔حضور نے 26 نومبر 1950ء کو پہلی بار اپنے اُستاد محترم حضرت خلیفہ امسیح الاول کے وطن بھیرہ کا سفر اختیار فرمایا۔اُس موقع پر آپ نے جو معرکۃ الآراء خطاب فرمایا وہ بھی بہت اثر انگیز ، پر معارف اور لطیف مضامین پر مشتمل ہے اور اس جلد میں شامل اشاعت ہے۔خدام الاحمدیہ کی سالانہ تربیتی کلاسز کے مواقع پر حضور کے دو اہم خطابات بھی اس جلد میں شامل ہیں۔جلد ھذا میں شامل تقاریر وتحریرات حضرت مصلح موعود کی ولولہ انگیز قیادت اور آپ کے تجر علمی کی آئینہ دار ہیں۔ان تحریرات کے مطالعہ سے جہاں ایمان ترقی کرتا ہے اور علم و معرفت میں اضافہ ہوتا ہے وہاں اس کے مطالعہ سے تاریخ احمدیت اور تاریخ اقوامِ عالم سے بھی آگا ہی ملتی ہے۔یہ پُر شوکت نقار یر اور ولولہ انگیز خطابات یقیناً احباب جماعت کے ازدیاد علم اور از دیا ایمان کا موجب ہوں گے۔اِنشَاءَ اللہ اس جلد کی تیاری کے مختلف مراحل میں حسب سابق بہت سے بزرگان اور مربیان سلسلہ نے اس اہم اور تاریخی کام کی تدوین و اشاعت میں خاکسار کی عملی معاونت فرمائی ہے۔نے مسودات کی ترتیب و اصلاح اور ابتدائی پروف ریڈنگ کے سلسلہ میں بہت محنت اور اخلاص سے خدمات سرانجام دی ہیں۔صاحب مربیان سلسلہ نے پروف ریڈنگ حوالہ جات کی تلاش و ترتیب، مسودات کی نظر ثانی ، ،