انوارالعلوم (جلد 22) — Page 139
انوار العلوم جلد ۲۲ ۱۳۹ اسلام نے عورت کو جو بلند مقام بخشا ہے۔۔۔فرائض ادا کرو غیر احمدی مستورات پانچ سو بھی فرض کی جائیں اور ان کو اس مقدار سے نکال دیا جائے تب بھی ساڑھے چار ہزار احمدی عورت اس وقت یہاں موجود ہے۔اگر تم اپنے فرض کو ادا کرتیں اور ہر عورت سمجھتی کہ میں نے کم از کم ایک عورت کو اسلامی نور سے منور کرنا ہے تو اب تک احمدیت کتنی ترقی کر چکی ہوتی۔پھر ہماری جماعت میں صرف اتنی ہی عورتیں نہیں جتنی اس وقت یہاں موجود ہیں بلکہ ہماری جماعت میں ایک لاکھ سے زیادہ عورتیں ہیں۔اگر وہ ساری کی ساری اپنے فرض کو ادا کریں تو کتنی جلدی احمدیت ترقی کر سکتی ہے اور وہ مخالفت جو محض عورتوں کی وجہ سے ہے کتنی جلدی ختم ہو سکتی ہے۔پس ضرورت اس بات کی ہے کہ تم اپنی تعلیم کو استعمال کرنا سیکھو۔ہماری جماعت کی عورتوں میں تعلیم بہت ہے مگر وہ اس تعلیم کو استعمال کرنا نہیں جانتیں اور اپنے وقت کو ادھر اُدھر کی باتوں میں ضائع کر دیتی ہیں۔مردوں میں بھی یہ نقص ہے مگر عورتوں میں نسبتاً زیادہ ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مسجد میں بیٹھتے تو ساٹھ دفعہ استغفار کرتے تھے۔ے اس زمانہ میں مردوں میں بھی یہ رواج کم ہے اور عورتوں میں تو ساٹھ دفعہ استغفار کی بجائے ساٹھ قہقہے ضرور بلند ہوتے ہیں۔جہاں عورتیں بیٹھتی ہیں وہ ساٹھ دفعہ ہاہا، ہو ہو ضرور کرتی ہیں۔اگر ہاہا، ہو ہو کر نے کی بجائے وہ ساتھ دلیلیں بیان کریں، اگر ہاہا، کرنے کی بجائے وہ ساٹھ دفعہ استغفار کریں ، اگر ہاہا کرنے کی بجائے وہ ساٹھ معقول باتیں بیان کر دیں تو اس سے کتنی اصلاح ہو سکتی۔مذہبی تعلیم ہی نہیں دُنیوی تعلیم میں بھی دوسری عورتیں ہماری عورتوں سے پیچھے ہیں بلکہ ہماری اعلیٰ تعلیم کو اگر مدنظر رکھا جائے تو ہماری عورتیں دوسری عورتوں سے سو گنے زیادہ ہیں۔ان میں سے سو میں سے ایک بھی نہیں جس نے اعلیٰ دنیوی تعلیم حاصل کی ہوئی ہو اور ہماری جماعت میں کئی ہیں۔تو تعلیم کے لحاظ سے خواہ دُنیوی تعلیم کو بھی لیا جائے ہماری جماعت میں بہت زیادہ تعلیم پائی جاتی ہے اور ہماری عورتیں نسبت تعلیم کے لحاظ سے دوسروں سے پانچ چھ گنا بڑھ کر ہیں اور اگر دینی تعلیم کو لیا جائے تو ہماری عورتوں کے مقابلہ میں وہ بالکل صفر ہیں۔ہماری جماعت میں سینکڑوں عورت ایسی ہے